خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 191 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 191

خطبات ناصر جلد پنجم ۱۹۱ خطبہ جمعہ یکم جون ۱۹۷۳ء اسلام نے ہمیں اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کے الفاظ میں ایک مکمل دعا سکھائی ہے خطبه جمعه فرموده یکم جون ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اسلام ایک کامل مذہب ہے۔اسلام نے ہمیں ایک کامل دعا اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کے الفاظ میں سکھائی ہے۔دراصل جس طرح ایک نگینہ کسی زیور میں جڑا ہوتا ہے اسی طرح یہ دعا بہترین دعا کی شکل میں سورۃ فاتحہ میں بیان کی گئی ہے۔گوساری سورۃ فاتحہ ہی ایک نہایت اعلیٰ رنگ کی دعا ہے لیکن اس میں دعا کے لحاظ سے ایک بنیادی نکتہ ہمیں یہ سوجھایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کو پیدا کیا ہے۔انسان کو خلق کیا اسے بہت سی قوتیں اور استعدادیں بخشیں اور اس کی زندگی کا یہ مقصد ٹھہرایا کہ وہ اپنے پیدا کرنے والے حی وقیوم خدا کے ساتھ زندہ تعلق قائم کرے لیکن چونکہ اس تعلق کا پیدا ہونا اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے بغیر ممکن نہیں تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور رحمت سے سورہ فاتحہ کی شکل میں ایک کامل دعا سکھا دی تا کہ ہم اس دعا کے ذریعہ خدا کے فضلوں کو جذب کرتے ہوئے اپنے مقصدِ حیات کو حاصل کر سکیں۔چنانچہ سورۃ فاتحہ کی اس آیہ کریمہ میں جس کی طرف میں نے ابھی اشارہ کیا ہے، اللہ تعالیٰ