خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 171
خطبات ناصر جلد پنجم خطبہ جمعہ ارمئی ۱۹۷۳ء پورا تمہارے پیمانے کے مطابق نہیں بلکہ اپنے پیمانے کے مطابق پورا دوں گا۔پس یہی وہ فرق ہے جو دنیا دارلوگوں کی کوششوں اور خدا کی قائم کردہ جماعتوں کی کوششوں میں نظر آتا ہے دنیا داروں کی کوششیں دنیوی خوشیوں کے حصول کے لئے ہوتی ہیں۔اس کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ کی جماعت کی کوششیں اپنے نفس کی بھلائی کے لئے ، اللہ تعالیٰ کے پیار کو جذب کرنے کی خاطر اور ابدی جنت کے حصول کے لئے ہوتی ہیں مگر یہ ہو ہی نہیں سکتا جب تک خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کا پیار ان کے شامل حال نہ ہو۔خدا نے فرمایا میرے پیاروں کا قدم نہ کبھی ایک جگہ ٹھہرے گا نہ پیچھے ہٹے گا بلکہ آگے بڑھے گا۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے دکھا دیا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب مہدی علیہ السلام کی جماعت کا قدم ہر سال آگے ہی بڑھتا ہے۔اس میں دنیا کے لئے ایک عظیم نشان ہے صداقت احمدیت کا۔اللہ تعالیٰ دنیا کی آنکھیں کھولے اور انہیں سمجھ عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۱ / مارچ ۱۹۷۴ ء صفحه ۲ تا ۴)