خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 73 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 73

خطبات ناصر جلد پنجم ۷۳ خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۷۳ء احمدی ڈاکٹر ز اپنے آپ کو اسلام کی خدمت کے لئے پیش کریں خطبه جمعه فرموده ۲۳ / مارچ ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں ۱۹۷۰ء میں مغربی افریقہ کے دورہ پر گیا تو اُس وقت مجھ پر اللہ تعالیٰ کا یہ منشا ظاہر ہوا تھا کہ کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ مغربی افریقہ کے مختلف ممالک میں بنی نوع انسان کی خدمت کے مختلف منصوبوں پر خرچ کروں یہ بھی دراصل خدمتِ اسلام ہی ہے کیونکہ اسلام کے حکم اور اللہ تعالیٰ کی منشا کے مطابق ہی انسان انسان کی علی وجہ البصیرت خدمت کر سکتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے اس منشا کے مطابق جماعت نے اس مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مال میں بڑی برکت ڈالی۔چنانچہ کئی لاکھ پاؤنڈ یا مل گئے یا بن گئے۔اللہ تعالیٰ نے اس سکیم کو چلانے کے لئے مال بھی دیا اور کام کرنے کے لئے آدمی بھی دیئے اور مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اب بھی حسب ضرورت اور دے گا۔اللہ تعالیٰ اس کمزور اور دُنیا کی دھتکاری ہوئی جماعت کی بے لوث خدمات کو اپنے فضل اور رحم سے قبول بھی فرمائے گا اور حسناتِ دارین بھی عطا فرمائے گا۔یہ ۱۹۷۰ ء کی گرمیوں کی بات ہے۔ابھی تین سال پورے نہیں ہوئے مگر جیسا کہ میں گذشتہ جلسہ سالانہ کے موقع پر بتا چکا ہوں اللہ تعالیٰ نے