خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 65 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 65

خطبات ناصر جلد پنجم 3 خطبہ جمعہ ۱۶ / مارچ ۱۹۷۳ء دعا کریں اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان اور ہمارے ملک کے لئے رحمت اور استحکام کے سامان پیدا کرے خطبه جمعه فرموده ۱۶ / مارچ ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے دنوں مجھ پر فلو کا بڑا حملہ ہوا تھا جو کئی دن تک رہا۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرما یا۔اس کی شدت تو دُور ہوگئی ہے لیکن بیماری کے کچھ آثار ابھی باقی ہیں۔فلو کے بعد ضعف بہت ہو جاتا ہے چنانچہ اس وقت بھی ضعف ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کچھ کہنے کی طاقت عطا فرمائے۔دوستوں سے باتیں کرنے کو دل چاہتا تھا اس لئے میں یہاں آ گیا ہوں۔شاید بہت ہی مختصر سا خطبہ دے سکوں گا۔چند ضروری باتیں مختصراً کہنا چاہتا ہوں۔زیادہ تفصیل کی ہمیشہ ضرورت بھی نہیں ہوتی ) اول یہ کہ احمدیت کے باہر بنی نوع انسان دو گروہوں میں منقسم نظر آتے ہیں۔ایک وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہلاکت کے سارے سامان اکٹھے کر لئے ہیں اور انسان کے لئے باہمی اخوت کا کوئی جذبہ بظاہر اُن کے دلوں میں باقی نہیں رہا۔دوسرے وہ لوگ ہیں جو خوف سے دھڑکتے دلوں کے ساتھ انفرادی اور اجتماعی زندگی گزار رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ انسان اس وقت بحیثیت انسان بڑے خطرے میں ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے سوا کوئی چیز انہیں انتہائی خطر ناک تباہی سے بچا نہیں سکتی۔اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت تو اعمال صالحہ اور عاجزانہ دعاؤں سے جذب کی