خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 63 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 63

خطبات ناصر جلد پنجم ۶۳ خطبہ جمعہ ۲ / مارچ ۱۹۷۳ء خدا کرے مجھے بھی اور آپ کو بھی اس کی توفیق ملے اور ہم ہمیشہ ہی صبح بھی اور شام بھی دن کو بھی اور رات کو بھی جاگتے ہوئے بھی اور سوتے ہوئے بھی خدا تعالیٰ کی حفاظت اور اس کی امان میں رہیں اور خدا کرے کہ بندے کو جس غرض کے لئے اس نے پیدا کیا ہے اور بندے کو وہ مقام پہچاننے کے لئے احمدیت کو قائم کیا ہے اور خدا کے مامور مہدی کو مبعوث کیا ہے وہ مقصد بھی ہماری حقیر اور ناچیز کوششوں کے نتیجہ میں اس کے انتہائی فضلوں کی بدولت اور رحمتوں کی وجہ سے پورا ہو اور بنی نوع انسان اپنے رب اور اپنے محبوب آقا محمد خَاتَمُ النَّبِيِّين صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچاننے لگے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )