خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 51
خطبات ناصر جلد پنجم ۵۱ خطبہ جمعہ ۱۶ رفروری ۱۹۷۳ء اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود کی حفاظت کرنے کا حق ادا کرو خطبه جمعه فرموده ۱۶ / فروری ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے قرآن مجید کی آیت يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - (ال عمران : ٢٠٠) تلاوت فرمائی اور اس کی پر معارف تفسیر کرتے ہوئے بتایا کہ اس آیت میں ہمیں اللہ تعالیٰ نے جسمانی اور روحانی دونوں اعتبار سے اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی ہدایت فرمائی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے اس بارے میں مثالی نمونہ دکھایا۔انہوں نے جسمانی اور روحانی دونوں لحاظ سے اپنی حدود کی حفاظت کے لئے پورا سامان بہم پہنچایا۔ان کا علم حاصل کیا اور پھر پوری طرح اپنے نفوس کی تربیت کی اور ہر طرح کی محنت و مشقت برداشت کر کے اپنی صلاحیتوں کو اپنے دائرہ استعداد میں کمال تک پہنچا کر حدود کی حفاظت کا حق ادا کر دیا۔حضور نے فرمایا ہر احمدی کا خواہ وہ بڑا ہے یا چھوٹا یہ فرض ہے کہ وہ بھی ہر طرح کی ریاضت اور مشقت کو برداشت کر کے اپنے نفس کی معراج تک اور اپنے دائرہ استعداد میں عروج کے انتہائی نقطہ تک پہنچنے کی کوشش کرے اور اس طرح اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود کی