خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 640 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 640

خطبات ناصر جلد پنجم ۶۴۰ خطبہ جمعہ ۵/ جولائی ۱۹۷۴ء گھل مل گئے جس طرح ماں جائے بھائی اور حقیقی بھائی دوست ہوتے ہیں۔چودہ سو سال سے اسلام کے حسن واحسان کے یہ معجزات ظاہر ہوتے رہے ہیں۔اسلام نے محبت اور پیار کے ساتھ لوگوں کو بھائی بھائی بنادیا اور ایک دوسرے سے پیار کرنے والی قوم بنادیا۔بہر حال یہ ایک لمبی تاریخ ہے جو سنہری اوراق ، نہایت خوبصورت واقعات اور دل کو موہ لینے والے کلمات پر مشتمل ہے۔ہمارے محبوب آقا خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اعلان فرمایا تھا کہ تو حید حقیقی کی معرفت عطا کرنے کے لئے آپ کو دنیا کی طرف مبعوث کیا گیا ہے اور یہ کہ آپ تمام جہانوں کے لئے ایک مجسم رحمت بن کر تشریف لائے ہیں۔چنانچہ آپ کی بعثت سے لے کر آج تک نوع انسانی نے اسلام کے حسن و احسان محبت و پیار اور بے لوث اور بے غرض خدمت کے اتنے حسین اور شاندار نتائج دیکھے ہیں کہ دنیا کا کوئی آلہ یا دنیا کا کوئی مذہب آج تک اس قسم کے نتائج پیدا نہیں ور پس چونکہ ہم کسی کے دشمن نہیں ہیں، اس لئے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم تمام لوگوں کے لئے دعائیں کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جو شخص اُس آدمی کے لئے دُعائیں نہیں کرتا جو خود کو ہمارا دشمن سمجھتا ہے، تو اُس کی دعاؤں کی قبولیت کے متعلق مجھے شک ہے۔یہی اسلام کی تعلیم ہے اس لئے جہاں احباب جماعت اپنے لئے دعائیں کرتے ہیں وہاں بڑی عاجزی اور تضرع کے ساتھ ، بڑے خلوص اور پیار کے ساتھ اُن لوگوں کے لئے بھی دعائیں کریں اور بہت دعائیں کریں جو خود کو ہمارا دشمن سمجھتے ہیں تا کہ اللہ تعالیٰ اُن کے لئے ہدایت کے سامان پیدا کرے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انہیں اسلام کی اُن راہوں کی شناخت عطا فرمائے جو عارضی طور پر اُن کی آنکھوں سے اوجھل ہو چکی ہیں۔میں بتا یہ رہا ہوں کہ میں نے امرائے اضلاع سے بھی اور جو دوست مجھے ملنے آئے تھے، ان سے بھی میں نے یہی کہا ہے کہ واپس جا کر ساری جماعت کو یہ باتیں بتا ؤ اور اب انہی باتوں کا اعادہ اس خطبہ میں بھی کر رہا ہوں۔یہاں سے جو دوست واپس اپنے گھروں کو جا رہے ہیں، وہ اپنے ضلع کی جماعتوں یا اپنے ماحول کے احمدیوں تک میرا یہ پیغام پہنچادیں کہ اگر تم احمد یہ فرقہ