خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 602
خطبات ناصر جلد پنجم ۶۰۲ خطبہ جمعہ ۱۴ / جون ۱۹۷۴ء ہے اس سے صاف نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بشارت یہ کہتی ہے کہ مہدی کی جماعت کو یہ طاقت دی جائے گی لیکن قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ جب کسی کو طاقت دی جائے تو چونکہ انسان صاحب اختیار ہے اس لئے سب سے زیادہ خوف اسی کے لئے ہے۔جتنی بلندیوں کی بشارتیں دی گئی ہیں اتنا ہی تنزل سے ڈرایا اور خوف دلایا گیا ہے۔پس تم اس حقیقت کو ہر وقت سامنے رکھو۔خدا تعالیٰ سے چمٹ جاؤ اور اس کے دامن کو نہ چھوڑو پھر دیکھو اللہ تعالیٰ کن راہوں سے اپنے پیار کے جلوے تم پر ظاہر کرتا ہے۔اللهم آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۲۱ جون ۱۹۷۴ء صفحه ۳ تا ۶)