خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 501 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 501

خطبات ناصر جلد پنجم ۵۰۱ خطبہ جمعہ ۲۹ / مارچ ۱۹۷۴ء انسانی قومی کی تین قوتیں قوت بیان ، قوت تصدیق و انکار اور قوت عمل صالح فرمائی:۔خطبه جمعه فرموده ۲۹ / مارچ ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت تلاوت أَمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ - (البقرة : ۲۸٦) پھر حضور انور نے فرمایا:۔انسانی قومی میں سے ایک قوت بیان ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ایسی قوت جوان باتوں کے اظہار پر قدرت رکھتی ہو جن کا اظہار ایک انسان کو کرنا چاہیے اور جس رنگ میں اظہار کرنا چاہے۔قوت بیان، نطق سے مختلف اور زیادہ وسیع قوت ہے۔قوائے انسانی میں سے دوسری قوت قوت تصدیق و انکار ہے جس کا انسانی دل سے تعلق ہے یعنی ایسی قوت جو حق سے ،صداقت سے، حقائق الاشیاء سے اور حقائق الوجود سے لگی اور تام مطابقت بھی رکھ سکتی ہو اور اختلاف بھی رکھ سکتی ہو یعنی گلی و تام مطابقت سے انکار بھی کر سکتی ہو۔تیسری قوت قوائے انسانی میں سے یہ ہے کہ دل کی کیفیت کے مطابق ( اگر دل کی کیفیت تصدیق اور تحقیق کی ہے تو ) اعمالِ صالحہ بجالانا جسے ہم قوت عمل صالح کہتے ہیں یا اگر انکار کی کیفیت ہو تو عمل غیر صالح بجالا نا یہ ایک طاقت ہے۔ان