خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 32 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 32

خطبات ناصر جلد پنجم ۳۲ خطبہ جمعہ ۲۶ جنوری ۱۹۷۳ء سلسلہ میں جماعت کی طرف سے یہ اعلان کر دیتا ہوں کہ جن دوستوں کے قطعات میں ابھی تک مکان تعمیر نہیں ہوئے اُن میں بھی درخت لگا دیئے جائیں جب وہ مکان بنائیں تو درخت کاٹ لئے جائیں ان کو کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ اُن کی زمین اچھی ہو جائے گی تاہم اس شخص کا جس نے ابھی اپنے قطعہ زمین پر مکان نہیں بنا یا حق ہے کہ وہ کہے کہ میں ایسا نہیں کرنے دوں گا اس لئے وہ شخص جو یہ سمجھتا ہے کہ اس نے اپنے قطعہ میں جلدی مکان بنانا ہے اس لئے اجتماعی درخت نہیں لگنے چاہئیں وہ نظارت امور عامہ کو اطلاع دے ہم اس کے قطعہ میں درخت نہیں لگا ئیں گے لیکن جو شخص اطلاع نہیں دے گا تو جس طرح کنواری بچی سے اس کے نکاح کے موقع پر رضامندی لی جاتی ہے کہ اگر وہ شرم کے مارے خاموش رہے تو اس کی خاموشی رضامندی سمجھ لی جاتی ہے اسی طرح خالی قطعات کے مالکان کی خاموشی بھی رضامندی متصور ہو گئی جو شخص یہ کہے گا کہ اس کے قطعہ میں درخت نہ لگائے جائیں تو محلہ ذمہ دار ہے۔اُس کے قطعہ میں درخت نہیں لگے گا تاہم ایسے لوگوں کو میں بتا دیتا ہوں کہ اس طرح اُن کے لئے فائدہ ہے درختوں سے زمین کی شکل بدل جاتی ہے پس اجازت دینا اُن کا کام ہے میرا اور آپ کا کام نہیں ہے۔یہ تو تھی زندگی اور موت کی حقیقت جس کو میں نے اس وقت مختصراً بیان کیا ہے۔اب میں ایک بڑی دُکھ دہ اور خطر ناک خبر کے متعلق بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں جو آج کے اخبارات میں چھپی ہے چونکہ وہ اخباری خبر ہے اس لئے ہو سکتا ہے کہ وہ درست نہ ہو یا کیونکہ وہ اخباری خبر ہے ہوسکتا ہے اس کے الفاظ درست نہ ہوں یا اس سے ملتے جلتے الفاظ ہوں۔اگر یہ خبر صحیح ہے تو میں اس کے متعلق کچھ کہنے پر اپنے آپ کو مجبور پاتا ہوں۔میں اس بارہ میں خاموش نہیں رہ سکتا آج میں اس کے متعلق کچھ باتیں اصولی طور پر بیان کر دیتا ہوں۔اصل الفاظ معلوم ہو جانے پر اس کے متعلق قرآن کریم ہی کی روشنی میں زیادہ تفصیل سے اہل ملک کو اس سے متعارف کرانے کی کوشش کروں گا۔خبر یہ ہے کہ آج ۲۶ جنوری کے روز نامہ مشرق لاہور میں چھپا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ایک صاحب نے قانون کا ایک مسودہ پیش کیا ہے اور یہ تجویز کیا ہے کہ کسی اخبار یا رسالہ یا دوسری مطبوعات میں جب قرآنِ کریم کی کسی آیت کا حوالہ دینا مطلوب ہو تو قرآن کریم کی اصل آیت