خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 479 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 479

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۷۹ خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۷۴ء جماعت احمدیہ کی خلافت سیاست میں کبھی ملوث نہیں ہوگی کیونکہ اس صورت میں خلافت وہ فرائض سرانجام نہیں دے سکتی جو بحیثیت نائب مہدی علیہ السلام اُس کے سپرد کئے گئے ہیں لیکن نیکیوں کی تحریک کرنا اور جماعت میں بشاشت پیدا کرنا یہ خلیفہ وقت پر ایک بھاری ذمہ داریاں ہے کہ وہ قربانیاں بھی لے اور بشاشت کو بھی قائم رکھے۔یہ تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کرتا ہے اور بندہ تو کمزور ہے اور سب سے زیادہ کمز ور تو خلیفہ وقت ہے کیونکہ ساری ذمہ داری اُس کے کندھوں پر ڈال دی گئیں وہ دوسرے انسانوں کی طرح ایک انسان ہے لیکن ذمہ داریاں تو دوسروں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی کام کرتا ہے۔تو خدا تعالیٰ نے اُس کو جن کاموں کے کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے اُس کی اسے طاقت بھی دیتا ہے یا فرشتوں کو کہتا ہے کہ جاؤ اس کے کام کر دو۔جماعت احمد یہ ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور وہ لوگ جنہوں نے نہ کبھی خلیفہ وقت کو دیکھا تھا نہ کبھی مرکز میں آئے تھے غلبہ اسلام کے ساتھ ان کا عشق آپ سے کم نہیں۔میں ۱۹۷۰ء میں مغربی افریقہ میں گیا اور بلا مبالغہ میں کہتا ہوں کہ جتنا پیار اور محبت جماعت احمدیہ کے ساتھ اور مہدی معہود کے ساتھ اور جتنا پیار اور محبت جماعت میں مہدی معہود نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پیدا کیا وہ آپ لوگوں کو حاصل پیار سے کم نہیں بلکہ جو آپ میں چوٹی کا ایک گروہ ہے اُس کے پہلو بہ پہلو وہ لوگ کھڑے ہیں اور ان کے خلوص اور محبت کو دیکھ کر انسان حیران ہو جاتا ہے۔پس یہ سب کام تو فرشتے ہی کرتے ہیں۔بہر حال اس وقت تک جو وعدے یہاں پہنچے ہیں وہ ۲،۳۰۰،۰۰۰، ۴ ( چار کروڑ تئیس لاکھ) سے زیادہ ہیں اور اس میں پچھلے دو تین دن کے ایسے وعدے جو میرے دفتر میں پڑے ہیں یا کچھ ڈاک کے تھیلے جو میرے گھر میں پڑے ہیں وہ شامل نہیں ہیں میرا خیال ہے کہ وہ ملا کر یہ رقم ۴ کروڑ ۳۰ لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے اور میرا خیال ہے کہ انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ فضل کرے گا۔پتہ نہیں کیوں نو کروڑ کے اعداد وشمار میرے ذہن میں آتے ہیں کہ وہاں تک پہنچ جائیں گے۔انشاء اللہ اخلاص کچھ وضاحتیں بھی طلب کرتا ہے جتنا کوئی مخلص ہوا اتنا ہی وہ ڈرتا بھی ہے تو اُن میں