خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 438 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 438

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۳۸ خطبہ جمعہ یکم فروری ۱۹۷۴ء اعلیٰ اور افضل وجود کے ذریعہ اور پھر صلحائے امت کے ذریعہ جو بشارتیں ملی ہیں اور اب اس زمانے میں حضرت مہدی معہود علیہ السلام کے ذریعہ جو بشارتیں ملی ہیں اُن سے استدلال کرتے ہوئے - مجھے یہ نظر آرہا ہے کہ ہماری جماعت کی دوسری صدی غلبہ اسلام کی صدی ہو گی انشاء اللہ تعالیٰ۔ہماری زندگی میں ، سلسلہ عالیہ احمدیہ کی زندگی میں دوسری صدی میں اسلام قریباً ساری دنیا میں غالب آجائے گا اور پھر جو تھوڑا بہت کام رہ جائے گا جماعت کو اسے شاید تیسری صدی میں کرنا پڑے۔پس جماعت احمدیہ کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے اور صد سالہ زندگی گزارنے پر اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے اور خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ جھکتے ہوئے پختہ عزم کے ساتھ یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔اس منصو بے کی بہت سی شقیں ہیں۔میں نے جلسہ سالانہ کی تقریر میں بتایا تھا کہ میں اس کی تفاصیل جماعت کی مجلس شوری کے سامنے رکھوں گا۔میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ اس وقت تو میں صد سالہ جشن کے نام سے اس منصوبہ کے متعلق بات کروں گا بعد میں مشورہ کر کے اس کا جو نام مناسب ہو گا اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔چنانچہ اب مشورہ کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس کا نام صد سالہ احمد یہ جو بلی ہوگا۔صد سالہ احمد یہ جو بلی اُس حصہ کا نام ہوگا جس کو میں نے جشن کہا تھا اور اس کے لئے میں نے جماعت کے سامنے جو منصوبہ پیش کیا تھا اس کو ہم صد سالہ احمدیہ جوبلی منصو بہ کہیں گے اور اس منصوبہ کی تکمیل کے لئے میں نے مالی قربانیوں کی جو تحریک کی تھی اسے ہم صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کا نام دیں گے۔اس منصوبہ کو کامیابی کے ساتھ چلانے کے لئے میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کی تحریک کی تھی۔ساتھ ہی میں نے اس بات کا بھی اعلان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت پر امید رکھتے ہوئے اگر چہ میں یہ تحریک اڑھائی کروڑ روپے کی کر رہا ہوں لیکن یہ رقم پانچ کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔میں نے اُس وقت یہ کہا تھا کہ دوست اپنے وعدے مجلس مشاورت سے قبل بھجواد ہیں۔پھر میں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ رقوم میرے پاس نہ بھجوائیں کیونکہ اس سے میرا وقت ضائع ہوتا ہے۔رقوم خزانہ صدر انجمن میں جانی چاہئیں اور وعدے میرے پاس آنے چاہئیں کیونکہ اس سے وعدہ کرنے والوں کے لئے دعا کی تحریک پیدا ہوتی ہے۔ویسے تو اللہ تعالیٰ ہی اپنے فضل سے اپنی رحمتوں سے