خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 437 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 437

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۳۷ خطبہ جمعہ یکم فروری ۱۹۷۴ء تبلیغ اسلام اور اشاعت قرآن کا ایک عظیم منصوبہ صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ“ خطبه جمعه فرموده یکم فروری ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔گذشتہ جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے جماعت احمدیہ کے سامنے اشاعتِ اسلام کا ایک منصو بہ رکھا تھا۔اس منصوبہ کی میعاد قریباً سولہ سال بنتی ہے۔آج سے پندرہ سال اور دو مہینے کے بعد جماعت احمد یہ جس کی بنیاد اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنے کے لئے رکھی گئی تھی ، اپنی زندگی کی دوسری صدی میں داخل ہو رہی ہوگی۔میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ سو سال گذرنے پر ہم خدا تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے صد سالہ (اُس وقت میں نے نام لیا تھا) جشن منائیں گے اور اس سولہ سال کے عرصہ میں یہ بات بھی ہمارے مد نظر رہے گی کہ ہم اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے پہلی صدی کی بنیا دوں کو مضبوط کریں اور دوسری صدی کے استقبال کے لئے حالات کو سازگار بنانے کی کوشش کریں۔جہاں تک اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ اس تحریک کا تعلق ہے، پہلی صدی زیادہ تر اس کی بنیا دوں کو بنانے اور مضبوط کرنے پر خرچ ہوئی ہے اور ہوگی لیکن دوسری صدی جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بشارتیں دی ہیں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آپ کے با برکت، مقدس، ارفع ،