خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 401 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 401

خطبات ناصر جلد پنجم ۴۰۱ خطبہ جمعہ ۱۴ /دسمبر ۱۹۷۳ء وو جلسہ سالانہ کے ایام اللہ کی خاص بشارتوں کے دن ہیں خطبه جمعه فرموده ۱۴ / دسمبر ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں ایک جگہ فرمایا ہے:۔” ہر پاکیزگی یقین کی راہ سے آتی ہے“ اس لئے آپ نے یقین کی ضرورت واہمیت اور اس کے نتائج پر روشنی بھی ڈالی ہے اور افراد جماعت کو اپنے اندر یقین کامل پیدا کرنے کی تلقین بھی فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے سلسلوں کو بشارتیں دیتا چلا آیا ہے۔چنانچہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ امت محمدیہ کو بشارتیں دی گئیں بعد میں اسی تسلسل اور انہی کے ظل کے طور پر مختلف زمانوں اور مختلف ملکوں میں اسلام کے مختلف حالات کے پیش نظر اور مختلف ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خدا تعالیٰ کے مقرب بندوں کو بھی اپنے اپنے وقت میں بشارتیں دی گئیں۔تاہم جس طرح اندار مشروط ہوتا ہے اسی طرح بشارتیں بھی مشروط ہوا کرتی ہیں۔انذاری پیشگوئیاں اس شرط کے ساتھ مشروط ہوتی ہیں کہ اگر تو بہ اور دعا اور صدقات کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے غضب سے بچنے کی تدبیر نہ کی گئی تو اللہ تعالیٰ کی تقدیر جو اس کے غضب اور قہر کو ظاہر کرنے اور اس دنیا میں مفسد لوگوں