خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 389 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 389

خطبات ناصر جلد پنجم ۳۸۹ خطبہ جمعہ ۷ /دسمبر ۱۹۷۳ء جلسہ سالانہ کے موقع پر رضا کارانہ خدمات کے لئے احباب اپنے نام پیش کریں خطبہ جمعہ فرموده ۷ / دسمبر ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جلسہ سالانہ کی بہت سی ضروریات ہیں۔ایک تو میں نے مکانوں کے متعلق دوستوں کو کہا تھا کہ وہ جہاں اپنے عزیز و اقارب کے لئے اپنے مکانوں میں جگہ بناتے ہیں وہاں ان احمدی خاندانوں کے لئے بھی جنہیں بعض مجبوریوں کی بنا پر بیوی بچوں کے ساتھ اکٹھے ٹھہرنا پڑتا ہے ان کے لئے بھی کمرے خالی کریں۔اسی طرح میں نے کہا تھا کہ بیرونِ ملک سے آنے والے وفود کے لئے ان کے مناسب حال گنجائش موجود ہونی چاہیے۔اس کے متعلق تو مجھے رپورٹ ملی ہے کہ دوستوں نے کافی کمرے بیرون ملک سے آنے والے وفود کے لئے پیش کئے ہیں۔اب منتظمین دیکھیں گے کہ کون سے مناسب ہیں اور وہ ان کمروں کو استعمال کریں گے اور اگر کوئی مناسب نہ ہوئے یا ضرورت سے زائد ہوئے تو ان میں دوسرے مہمان ٹھہرا دیئے جائیں گے۔اب سال بہ سال یہ ضرورت بڑھتی چلی جائے گی۔اس لئے ایک تو ہم اللہ تعالیٰ کی توفیق سے مرکز کی طرف سے مہمان خانہ ان لوگوں کے مناسب حال بنوانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں کھانے اور بیٹھنے کے کمروں کے علاوہ آٹھ رہائشی کمرے ہوں گے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر مجالس