خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 362 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 362

خطبات ناصر جلد پنجم ۳۶۲ خطبہ جمعہ ۹ نومبر ۱۹۷۳ء میں بہت بڑا علاقہ فارسی بولنے والوں کا ہے۔جو روس کے اندر تک گیا ہوا ہے۔اور دنیا میں تبلیغ کے لئے جو زبانیں ہمیں چاہئیں ان میں سے پہلے محض انگریزی ہمارا کام کر دیتی تھی۔اس لئے کہ دولت مشتر که ساری دنیا میں پھیلی ہوئی تھی۔اور انگریزی بولنے والے ملک ملک میں تھے۔یہاں تک کہ یورپ کے وہ ممالک جو دولت مشترکہ کا حصہ نہیں تھے بلکہ انگریزوں سے برسر پیکار رہتے تھے وہ بھی اپنے بچوں کو انگریزی ضرور سکھاتے تھے۔مثلاً جرمنی ، اس کی دومرتبہ انگریزوں سے لڑائی ہوئی لیکن دوسری جنگ سے معا پہلے جب میں آکسفورڈ میں پڑھا کرتا تھا تو چھٹیوں میں ادھر اُدھر پھرا کرتا تھا۔مجھے کرید کر پوچھنے کی عادت ہے اس دوران مجھے معلوم ہوا کہ جرمن سکولوں میں انگریزی ضرور پڑھائی جاتی ہے۔وہاں دو قسم کے سکول ہیں ایک سائنس کے اور ایک آرٹس کے، آرٹس کے سکولوں میں دو زبانیں جرمن زبان کے علاوہ ضرور پڑھائی جاتی ہیں۔ان میں سے ایک انگریزی ہے، یعنی عام طور پر ان کا اسی فیصد طالب علم انگریزی جانتا تھا۔لیکن اب وہ حالت نہیں رہی۔اب تو اتنا فرق پڑ گیا ہے کہ میں نے خود محسوس کیا ہے کہ جرمن ملک میں اسی فیصد کی بجائے انگریزی جانے والے شاید ۱۰ فیصد رہ گئے ہیں۔اور یہاں تک کہ جرمنی میں فرینکفرٹ کے مقام پر میری پریس کانفرنس ہوئی اور زیورک (سوئٹزرلینڈ۔جہاں کا ایک بڑا حصہ جرمن زبان جانتا ہے ) وہاں بھی ایک پریس کانفرنس ہوئی تو بہت سے پڑھے لکھے صحافی تھے جن کو بس واجبی سی انگریزی آتی تھی۔فرینکفرٹ میں ایک صحافیہ اپنے دوسرے ساتھیوں کے لئے وضاحت کرتی تھی کہ میں یہ کہہ رہا ہوں۔وہ سمجھتی تھی کہ اس کے ساتھی جو میں کہہ رہا ہوں وہ سمجھ نہیں رہے۔پس پہلے جوا کیلی انگریزی زبان ہمارا کام کرتی تھی وہ اب نہیں کر رہی۔اب ہمیں جرمنی میں تبلیغ کرنے کے لئے جرمن زبان کے ماہر اور فرانس میں تبلیغ کرنے کے لئے فرانسیسی زبان کے ماہر اور سپین میں تبلیغ کرنے کے لئے سپینش زبان کے ماہر اور ڈنمارک میں تبلیغ کے لئے ڈینش زبان کے ماہر اور سویڈن میں تبلیغ کے لئے سویڈش زبان کے ماہر اور ناروے میں تبلیغ کے لئے نارو یجئین زبان کے ماہر اور فن لینڈ میں تبلیغ کے لئے فینش زبان کے ماہر اور یوگوسلاویہ میں تبلیغ کے لئے یوگوسلاوین اور البانین ( وہاں کی دو زبانیں ہیں) ان کے ماہر اور اٹلی میں تبلیغ کے لئے اٹیلسین