خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 312
خطبات ناصر جلد پنجم ۳۱۲ خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۷۳ء سوالا کھ احمدی دیکھے گا اس کا علم بہت بڑھ جائے گا۔اس کی اگر تصاویر لے لی جائیں تو وہ شخص جو زبانی باتیں نہیں مانتا جب تصویریں دیکھتا ہے تو اسے یقین کرنا پڑتا ہے۔یہ ایسی چیزیں ہیں جن کو دیکھ کر منکرینِ صداقت کہہ دیا کرتے ہیں کہ ان سے نہ ملو یہ جادو کر دیتے ہیں۔چنانچہ اگر نائیجیریا میں ہمارے خلاف جو مولوی بیٹھا ہوگا اس سے جب کوئی احمدی دوست یہ کہے گا کہ میں نے اسی ہزار آدمیوں کا کھانا پکتے تقسیم ہوتے اور کھلاتے دیکھا ہے۔تو وہ کہے گا۔تم پاگل ہو گئے ہو بھلا کبھی یہ بھی دنیا میں ہوا ہے۔وہ کہے گا معلوم ہوتا ہے اس (احمدی) پر جادو کر دیا گیا ہے۔پس خدا تعالیٰ کے پیار اور اس کی رحمتوں کے جو نظارے ہم مشاہدہ کرتے ہیں منکرین کی نگاہ میں وہ جادو ہے اور پس وہ تو مان ہی نہیں سکتے کہ اللہ تعالیٰ کا کسی جماعت پر اس قدر فضل نازل ہوسکتا ہے۔غرض ایک یہ بھی وجہ بن جاتی ہے جادو گر کہلانے کی یا جادو کر دینے کی ٹھیک ہے ہمیں اللہ تعالیٰ کا پیار چاہیے۔اس پیار کا نام کوئی جادور کھ لے تو یہ اس کی مرضی ہے۔ہمیں اس قسم کی باتوں سے گھبراہٹ نہیں ہوتی۔دنیا اس قسم کی باتیں کر کے خوش ہوتی ہے تو ہو لے ہم اپنی جگہ اپنے رب کریم سے بہت خوش ہیں۔خدا تعالیٰ نے مومن کے روحانی عروج کا یہی مقام بتایا ہے کہ تمہارا رب تم سے راضی اور تم اپنے رب سے راضی۔جب کسی شخص کو یہ شرف حاصل ہو جاتا ہے تو پھر اُسے دنیا کی مخالفتوں کی کیا پر واہ ہے اور کیسی گھبراہٹ؟ غرض میں نے اس وقت دو باتوں کی طرف تمام احمدی جماعتوں کو توجہ دلائی ہے ایک یہ ہے کہ ملک ملک سے جلسہ سالانہ پر وفودآ ئیں۔دوسرے یہ کہ احباب آپس میں قلم دوستی کریں قلم دوستی کے ضمن میں میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے ایسے آدمیوں کی تلاش ہے جو میری ہدایت کے مطابق کام کریں لیکن اس خطبہ کے ذریعہ غیر ملکوں میں اور خود اپنے ملک میں جہاں جہاں بھی میرا یہ پیغام پہنچے۔دوست رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کریں اور اپنے نام مجھے بھجوا دیں۔اصل منصوبہ یہیں سے بنے گا۔یہ وہ چیزیں اُن آٹھ دس چیزوں میں سے ہیں جن کی طرف اللہ تعالیٰ نے میری توجہ پھیری