خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 235 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 235

خطبات ناصر جلد پنجم ۲۳۵ خطبہ جمعہ ۱۳ جولائی ۱۹۷۳ء اختیار میں ہے۔وہی کامیابی عطا کرتا ہے وہ آسمانوں سے سامان نازل کرتا ہے۔وہ زمین سے کہتا ہے کہ میری تدبیر کو کامیاب کرنے کے لئے سامان اُگلو۔چنانچہ بہتے ہوئے چشموں کی طرح سامان مہیا ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ قادر مطلق ہے۔اس کے لئے کوئی چیز ان ہونی نہیں ہے لیکن جو ہماری ذمہ داری ہے وہ ہم نے بہر حال نباہنی ہے۔اس کے بغیر تو کوئی چارہ کار نہیں ہے۔جہاں تک قرآنِ کریم کی اشاعت اور اس کے لئے مطبع کا تعلق ہے یہ کام پورے زور کے ساتھ شروع ہو چکا ہوا ہے۔مجھے بڑی خوشی ہے اور آپ کو خوشی ہوگی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تھوڑے سے عرصہ میں اپنا مطبع نہ ہونے کے باوجو د ۸۰ ہزار کے قریب قرآنِ کریم طبع ہو کر قریباً سارے کے سارے تقسیم بھی ہو گئے ہیں۔ابھی اور چھپ رہے ہیں پھر مطبع کی عمارت کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔اسی طرح پر یس کی معلومات اور اس کے دوسرے لوازمات کی فراہمی کا کام بھی شروع ہے۔انشاء اللہ اپنے وقت پر مکمل ہو جائے گا۔اس میں دقتیں پیش آئیں ، روکیں پیدا ہوئیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم نے ایک بہادر مسلم احمدی کی طرح تمام روکوں کو پھلانگا۔ہمارے سامنے کوئی ایسی روک نہیں ہے جو ہمیں ایک جگہ پر کھڑا کر دے۔کھڑا ہونے یا بے حرکت ہونے یا مرجانے کے لئے ہم پیدا ہی نہیں ہوئے۔ہم تو زندہ رہنے اور زندہ کرنے اور ہمیشہ متحرک رہنے اور حرکت میں شدت پیدا کرتے چلے جانے کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔جب تک انتہائی اور آخری کامیابی حاصل نہ ہو اور تمام دنیا پر اسلام غالب نہ آجائے ہم ایک لمحہ کے لئے دم نہیں لیں گے۔اور ہر وقت خدمت دین میں کوشاں رہیں گے۔یہی وہ غرض ہے جس کے لئے ہم پیدا ہوئے ہیں اور جس کے لئے سلسلہ احمدیہ قائم کیا گیا ہے۔غرض جہاں تک پریس کے قیام کا تعلق ہے کام ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ایک سال کے عرصہ میں مکمل ہو جائے گا۔مگر خدا تعالیٰ کی یہ شان ہے کہ ابھی پریس مکمل نہیں ہوا ابھی اس کے مکمل ہونے میں ایک سال لگ جائے گا لیکن خدا تعالیٰ کا یہ منشا مجھ پر ظاہر ہوا کہ یہ تو کافی نہیں ہے جماعت احمدیہ کے سپر د جو مہم کی گئی ہے اس کے لئے ایک چھاپہ خانہ اور وہ بھی پاکستان میں یہ تو کافی نہیں ہے۔اس لئے ایک اور چھاپہ خانہ لگایا جائے۔چنانچہ مجھے اس کی یہ تفہیم ہوئی کہ ایک