خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 157 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 157

خطبہ جمعہ ۴ رمئی ۱۹۷۳ء خطبات ناصر جلد پنجم ہے۔ہم افریقہ کے اُن جنگلوں میں خدا کی تو حید کو قائم کرنے اور خدا اور اس کے رسول کے نام کو بلند کرنے کے لئے بے خوف و خطر چلے گئے جہاں آدم خور وحشی بسیرا کرتے تھے جماعت احمد یہ میں کتنی ہی مثالیں ہیں سینکڑوں ہزاروں ہیں جنہوں نے اسلام کی خاطر قربانی دی حتی کہ تم نے بعض کو سنگسار کیا مگر کیا اُن سنگسار ہونے والوں کے مستانہ عشق الہی میں کوئی لغزش آئی ؟ تم نے اپنی بہیمانہ خواہشات کو تسکین پہنچائی اور انہوں نے اس موت کو اپنی روحانی لذتوں کے حصول کا ذریعہ بنالیا۔خدا تعالیٰ نے اُن سے وہ پیار کیا کہ اُن پر ظلم کرنے والوں کو ان کی جڑوں سے ہلا کر رکھ دیا۔ایک کو سنگسار کیا گیا تھا مگر خدا تعالیٰ کے قہری ہاتھ نے ایک لاکھ کو ہلاک کر دیا۔ہم خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور اس کے غیر معمولی پیار کا مشاہدہ کرتے چلے آئے ہیں اس کی قدرتوں پر محکم یقین ہے ہم بھلا تم سے ڈریں گے ہم تو ساری دنیا سے نہیں ڈرتے۔جب انگریز سمجھتا تھا کہ اس کی دولت مشترکہ پر سورج غروب نہیں ہوتا اُس وقت اس نے احرار کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا۔اُس وقت بھی ہم نہیں ڈرے نہ ہمیں کوئی نقصان پہنچا۔اب جب کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے حالات بدل گئے ہیں اور احمدیت پر سورج غروب نہیں ہوتا ہم نے خدا تعالیٰ کے عظیم الشان نشان دیکھ لیے۔اب ہم اللہ کے سوا کسی اور سے بھلا کیوں ڈریں گے؟ پس اگر خوف ہے تو ہمارے دل میں خدا کی ناراضگی کا خوف ہے ہمیں خدا نے شرافت کے ایک مقام پر کھڑا کیا ہے ہمیں خدا نے خدمت خلق کے ایک مقام پر فائز کیا ہے۔ہمیں خدا نے اپنی اور رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے ایک مقام سے سرفراز فرمایا ہے۔ہم اس بلند مقام پر کھڑے ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کو آئے روز اپنی زندگیوں میں مشاہدہ کرتے ہیں ہمارے جسم اور روح کا ذرہ ذرہ اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور اور خوشیوں سے بھرا پڑا ہے اور انوار روحانیہ الہیہ سے چمک رہا ہے۔ہم انوار میں رہنے والے ظلمات میں چیچنے والے گیدڑوں سے بھلا کیسے ڈر سکتے ہیں؟ پس جہاں تک حکومت کا تعلق ہے وہ خود جواب دے گی یا وقت بتائے گا کہ وہ تمہاری دھمکیوں سے مرعوب ہوتی ہے یا نہیں۔میرا اس سے کوئی تعلق نہیں لیکن جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے میں تمہیں واضح طور پر بتا دیتا ہوں اُس پیار کی وجہ سے جس کے متعلق ہمیں حکم دیا گیا۔