خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 129
خطبات ناصر جلد پنجم ۱۲۹ خطبه جمعه ۱/۲۰ پریل ۱۹۷۳ء مالی سال کے اختتام تک جماعتوں کو اپنا بجٹ پورا کرنے کے لئے انتہائی کوشش کرنی چاہیے خطبه جمعه فرموده ۱/۲۰ پریل ۱۹۷۳ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔صدر انجمن احمد یہ پاکستان کا مالی سال ختم ہونے کو ہے۔سال رواں کا بجٹ پورا کرنے میں قریباً تین ہفتے باقی رہ گئے ہیں ( صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے مالی سال مختلف تاریخوں میں ختم ہوتے ہیں ) اس لئے اب انتہائی کوشش اور جد و جہد اور پوری لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔۔چند روز ہوئے میں نے جماعتوں کے امراء اور مربی صاحبان کی طرف خطوط بھی بھجوائے تھے کہ وہ بجٹ پورا کرنے کی طرف توجہ دیں۔بجٹ بہر حال پورا ہونا چاہیے نہ صرف پورا ہونا چاہیے بلکہ حسب روایات سابقہ بجٹ سے زائد رقم وصول ہونی چاہیے کیونکہ مومن کا قدم پیچھے نہیں ہٹتا ہمیشہ آگے ہی بڑھتا ہے۔چندوں کی کچھ رقوم تو بعض جائز مجبوریوں کی وجہ سے یا بعض غفلتوں اور سستیوں کے نتیجہ میں مالی سال کے آخری دنوں تک رکی رہتی ہیں چنانچہ ہر سال ان دنوں میں نسبتاً بہت زیادہ رقوم مرکز کو وصول ہو جاتی ہیں۔