خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 80 of 836

خطباتِ ناصر (جلد5 ۔ 1973ء، 1974ء) — Page 80

خطبات ناصر جلد پنجم ۸۰ خطبه جمعه ۲۳ / مارچ ۱۹۷۳ء نہیں تھا۔غرض اللہ تعالیٰ اپنے پیار اور رحمت سے ہماری حقیر سی کوششوں کے بڑے اچھے نتائج نکال رہا ہے اور ہمارے لئے جسمانی اور روحانی خوشیوں اور مسرتوں کے سامان پیدا کر رہا ہے۔جیسا کہ میں نے پچھلے جلسہ سالانہ پر بھی بتایا تھا اب وہاں کے ایک ملک کے سفیر نے یہ کہا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ اس سال کے بعد ہمارے ملک میں (ویسے ملک چھوٹا سا ہے ) اکثریت احمدیوں کی ہو چکی ہوگی۔اس لئے میں نے اپنے بیٹے سے کہا ہے ابھی جا کر بیعت کر لو جب اکثریت احمدی ہو جائے گی تو اس وقت بیعت کرو گے تو کیا مزہ آئے گا۔مجھے پتہ لگا ہے کہ کچھ سمجھدار لوگ اس دفعہ حج پر گئے ہوئے تھے انہوں نے افریقہ سے آنے والے حاجیوں سے ملاپ کیا۔مختلف ملکوں کے حاجی تھے خصوصاً افریقہ سے آنے والے حاجیوں سے بھی ملے اور ان سے سوال کئے اور حالات دریافت کرتے رہے چنانچہ یہاں آکر ان میں سے بعض نے اپنے تأثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ نائیجیریا کے افریقن حاجیوں سے بھی ملے ہیں اور اُن سے یہ پتہ لگا ہے کہ نائیجیریا میں ہر جگہ احمدیوں کا اثر ورسوخ بڑھ رہا ہے یہ اللہ تعالیٰ کا پیار ہی ہے جس کا نتیجہ نکل رہا ہے۔نائیجیریا کی ایک ریاست کی حج کمیٹی کے صدر ایک احمدی دوست ہیں جس وقت حج پر جانے کا وقت آیا تو سعودی سفارت نے ویزا دینے میں لیت ولعل کیا وہ بڑے مخلص احمدی اور صاحب اثر ورسوخ تھے اور چونکہ ایک پوری ریاست کی حج کمیٹی کے صدر بھی تھے اس لئے وہاں شور پڑ گیا۔چنانچہ اس پر نائیجیریا کی حکومت نے مداخلت کی اور سینکڑوں نائیجیرین احمدی حج کی برکات سے مستفید ہوئے پس وہاں کی حکومت نے جرات سے کام لیا۔دوست دعا کریں بعض دوسری حکومتیں جو اس معاملہ میں کمزوری دکھا جاتی ہیں اللہ تعالیٰ ان کے دلوں کو مضبوط کرے اور ان میں جرات پیدا کرے۔پس کام تو ہم نے گو تھوڑا سا کیا ہے لیکن نتائج کے اعتبار سے اُن لوگوں سے کئی گنا بہتر ہے۔جو اربوں روپے کے مالک ہیں اور اربوں روپے عیسائی پادریوں کو دے کر افریقہ میں بھجوا رہے ہیں ان کے مقابلہ میں بظاہر آپ کی قربانی کی کوئی حقیقت ہی نہیں ہے آپ نے چند