خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page vii
V میں ہمیں ایک نئی اور بڑی اور اچھی مسجد مل گئی ہے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ - تاہم یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ آئندہ پانچ دس سال تک یہی مسجد ہمارے لئے کافی رہے گی لیکن چونکہ سامنے جلسہ سالانہ کا میدان ہے۔اس لئے امید ہے کہ کچھ وقت تک یہی مسجد ربوہ کی بڑی مسجد بنی رہے گی۔پھر اللہ تعالیٰ توفیق دے گا تو اور مسجد میں بھی بنتی رہیں گی۔“ ۴۔۷ جولائی ۱۹۷۲ء کے خطبہ جمعہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اشاعت قرآن کے ذکر پر اپنی اس خواہش کا اظہار فرمایا۔آپ دعا کریں کہ اگلے پانچ سال میں امریکہ دس لاکھ قرآن کریم کا خریدار بن جائے اور اس طرح ہم اس کی آمد سے مزید قرآن کریم شائع کر کے افریقہ میں مفت تقسیم کروا دیں۔پھر تو انشاء اللہ بہت کام ہو جائے گا۔افریقہ کے بعض ملکوں میں فرانسیسی ترجمہ قرآن کریم کی بڑی مانگ ہے، اس کے لئے بھی دوست دعا کریں کہ جلدی تیار ہو جائے۔دوست یا درکھیں میں پھر دُہرا دیتا ہوں کہ آپ کی ذمہ داری اشاعت ہدایت نہیں بلکہ تکمیل اشاعت ہدایت ہے اور یہ بڑی بھاری ذمہ داری ہے۔“ ۵ ۱۸ اگست ۱۹۷۲ ء کے خطبہ جمعہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے امام پر بڑی سخت ذمہ داری ڈال دی ہے اسے لوگوں کی تربیت کے لئے کچھ نہ کچھ بیان کرنا پڑتا ہے۔یہ بڑی سخت ذمہ داری ہے میری زندگی میں خلافت کے بعد ہفتے کے سات دنوں میں سے جمعہ کا دن سب سے سخت دن ہوتا ہے کیونکہ میرے مقام کے لحاظ سے کوئی ایسی بات منہ سے نہیں نکلنی چاہیے جو ٹھیک نہ ہو یا درست نہ ہو یا مفید نہ ہو یا ضروری نہ ہو یا پھر جماعتی تربیت اس کی محتاج نہ ہو۔اس لئے مجھے بڑی استغفار کرنی پڑتی ہے۔بڑی دعائیں کرنی پڑتی ہیں بڑا غور کرنا 66 پڑتا ہے۔بڑا سوچنا پڑتا ہے اس لئے میرے لئے یہ دن بڑا سخت ہوتا ہے۔“ ۲۵ اگست ۱۹۷۲ء کے خطبہ جمعہ میں اسلامی انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔جس وقت سرمایہ داری کا انقلاب اپنے بڑھاپے میں داخل ہو رہا تھا۔اس وقت اشتراکیت کا انقلاب اپنی جوانی کے زمانہ میں داخل ہو رہا تھا۔جس وقت اشتراکیت کا انقلاب اپنے بڑھاپے میں