خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 526 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 526

خطبات ناصر جلد چہارم ۵۲۶ خطبہ جمعہ ۱۷ رنومبر ۱۹۷۲ء زیادہ آپ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں گے انصار اللہ کا اجتماع عملاً جمعہ کے بعد شروع ہو جاتا ہے۔اس لئے دوست ابھی سے تسبیح وتحمید اور درود و استغفار پڑھنے لگ جائیں اور اگر ہو سکے تو اپنے اس ورد میں لاحول کو بھی شامل کر لیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم پر اپنے فضل نازل فرمائے۔اس کی جو برکات ہمارے لئے مقدر ہیں اور ان برکات کے حصول کیلئے جس قسم کی قربانیوں کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں وہ قربانیاں دینے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں قبول بھی فرمائے۔یعنی ہمیں مقبول ایثار کی مقبول قربانیوں کی توفیق عطا ہوتا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی رحمتوں کے زیادہ سے زیادہ وارث بنیں اور انسان کے ضمن میں دنیا کی بحیثیت مجموعی جو ذمہ داریاں ہمارے کندھوں پر ڈالی گئی ہیں ہم ان ذمہ داریوں کو الہی توفیق سے بہتر رنگ میں ادا کر سکیں۔(روز نامه الفضل ربو ۱۹۰ دسمبر ۱۹۷۲ء صفحه ۱ تا ۴) 谢谢谢