خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 11 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 11

خطبات ناصر جلد چہارم 11 خطبہ جمعہ ۱۴ ؍ جنوری ۱۹۷۲ء پاکستان کے احمدی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئیں تو ملک کی کایا پلٹ جائے گی خطبه جمعه فرموده ۱۴ جنوری ۱۹۷۲ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ایک انسان کی اصل دولت اس کی خداداد صلاحیتیں ہیں اور ایک قوم کی اصل دولت اس قوم کے افراد کی صلاحیتوں کے مجموعہ کا نام ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنی ہر مخلوق میں اپنی صفات کے جلوے رکھے ہیں اور اس کی صفات کے جلوے سب سے زیادہ ہمیں انسانی وجود ہی میں نظر آتے ہیں۔اسی لئے انسان کو اشرف المخلوقات کہا جاتا ہے۔ہمیں مختلف قوتیں مختلف اندازوں کے مطابق انسان میں نظر آتی ہیں۔اصولی طور پر یہ قوتیں اور استعداد میں چار قسموں کی ہوتی ہیں۔(۱) جسمانی (۲) ذہنی (۳) اخلاقی اور (۴) روحانی۔میں آج کی اس گفتگو میں ان سب قوتوں اور استعدادوں کو صلاحیتوں کا نام دوں گا۔پس فرد واحد کی دولت اس کی صلاحیتیں ہوتی ہیں اور ہمیں صلاحیتوں کے متعلق یہ نظر آتا ہے کہ وہ بالغ شکل میں انسان میں نہیں پائی جاتیں بلکہ وہ درجہ بدرجہ بڑھتی ہیں اور اس تدریجی نشوونما میں بہت سے عوامل اُن پر اثر انداز ہوتے ہیں۔بہر حال اصول یہ ہے کہ انسان کو جو صلاحیت ملتی ہے ، وہ تدریجی طور پر نشو نما پاتی ہے۔مثلاً انسان اپنی کچھ نشوونما ماں کی گود میں اور