خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 605
خطبات ناصر جلد چہارم خطبه جمعه ۲۹ ؍دسمبر ۱۹۷۲ء جلسه سالا نہ آیا اور گزر گیا اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار برکتوں سے نوازا خطبه جمعه فرموده ۲۹ / دسمبر ۱۹۷۲ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے سورۃ فاتحہ کی حسب ذیل آیات دوبارہ پڑھیں :۔الْحَمْدُ لِلَّهِ - (الفاتحة : ٢) ايَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ - (الفاتحة : ۵) پھر فرمایا:۔اللہ تعالی ہی ہر قسم کی تعریف اور حمد کا مستحق ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اپنی اس جماعت کو یہ توفیق عطا کی کہ وہ اپنی بساط کے مطابق اس کی خدمت میں سال کے دن رات گزار کے جلسہ سالانہ میں شمولیت بالواسطہ یا بلا واسطہ کریں۔دو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی تفسیر میں یہ مضمون بیان کیا ہے اور بڑا حسین نکتہ نکالا ہے کہ خدا کے کسی بندے کو ايَّاكَ نَسْتَعِينُ کہنے کا حق تبھی حاصل ہوتا ہے جب اِيَّاكَ نَعْبُدُ کہنے کی اہلیت وہ اپنے اندر پیدا کر لے۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ کے معنی ہیں کہ اے ہمارے رب! تو نے ہمیں اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا اور تو نے ہمیں روحانی قوتیں