خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 433 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 433

خطبات ناصر جلد چہارم ۴۳۳ خطبہ جمعہ ۲۹ ستمبر ۱۹۷۲ء پاکستان کی بقا، استحکام اور فتنہ و فساد سے بچاؤ کے لئے خاص طور پر دعائیں کی جائیں خطبه جمعه فرمود ه ۲۹ ستمبر ۱۹۷۲ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت اور ترجمہ بیان فرمایا:۔وَمَنْ يَعْتَصِمُ بِاللهِ فَقَدْ هُدِى إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَ اَنْتُم مُّسْلِمُونَ - وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمُ اَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَاصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ اِخْوَانًا وَكُنتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمْ أَيْتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ - (ال عمران : ۱۰۲ تا ۱۰۴) اور جو شخص اللہ کی پناہ لے لے تو ( سمجھو کہ ) اسے سیدھی راہ پر چلا دیا گیا۔اس لئے اے ایماندارو! اللہ کا تقویٰ اس کی تمام شرائط کے ساتھ اختیار کرو اور زندگی کے آخری سانس ، موت کی گھڑی تک اللہ تعالیٰ کے کامل فرمانبردار بنے رہو۔اور تم سب کے سب بغیر کسی استثناء کے ) اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رکھو اور پراگندہ ( اور متفرق مت ہو اور اللہ کا احسان (جو اس نے ) تم پر (کیا) ہے یا درکھو کہ جب تم ایک دوسرے کے