خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 355
خطبات ناصر جلد چہارم ۳۵۵ خطبه جمعه ۱۱ راگست ۱۹۷۲ء ہے۔ہمارا ملک بھی بدقسمتی سے ایسے ہی ممالک میں شامل ہے اور اس سے بھی زیادہ بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے ملک کی اکثریت کے ہاتھ میں قرآن تو ہے لیکن کوئی بھی اس کو کھول کر پڑھتا نہیں۔پہلے تو اس بیماری کا احساس ہی نہیں اگر کسی کو اس کا احساس ہے تو وہ اس کے علاج کی طرف متوجہ نہیں۔گو بعض دفعہ بیمار اتنا بے حس ہو جاتا ہے کہ اس کو بیماری کا احساس تک نہیں رہتا لیکن اگر بیماری کا احساس تو ہومگر اس کے علاج کی طرف کوئی توجہ نہ دی جائے تو یہ اور بھی زیادہ خطر ناک بات ہے۔چنانچہ اسی حقیقت کے متعلق یعنی بیماری کے اس مفہوم سے مجھے ایک بزرگ کی رؤیا یاد آگئی۔ہمارے ایک بزرگ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی سے چند سال قبل تمثیلی زبان میں مین حرم مکہ میں ایک رؤیا دکھائی گئی۔انہوں نے دیکھا کہ ایک چار پائی ہے اس پر ایک بیمار لیٹا ہوا ہے اس کے اردگرد بہت سے اطباء جمع ہیں۔وہ اس کے علاج کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بیمار کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ان کو رویا ہی میں یہ دکھایا گیا کہ چند قدم کے فاصلے پر ایک شخص بیٹھا ہوا ہے اور خواب ہی میں بتایا گیا کہ اگر یہ شخص توجہ کرے تو بہمارا اچھا ہو جائے گالیکن وہ شخص تو جہ نہیں کرتا۔اتنے میں ان کی آنکھ کھل گئی۔مگر تعبیر سمجھ نہ آئی۔بڑی پریشانی پیدا ہوئی حج کر کے واپس آئے اور اپنے ایک بزرگ جن کی انہوں نے بیعت کر رکھی تھی ، ان کو خط لکھا کہ میں نے خانہ کعبہ میں یہ خواب دیکھا ہے۔مجھے اس کی تعبیر سمجھ نہیں آرہی اور میں بڑا پریشان ہوں۔مجھے اس کی تعبیر بتائیں چنانچہ انہوں نے لکھا کہ تمہاری اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ جو تم نے بیمار دیکھا ہے وہ اسلام کی آج کی حالت ہے۔جو تم نے اس کے گرد اطباء دیکھے ہیں وہ میرے تمہارے جیسے طبیب ہیں جن کے علاج سے اسلام کی اس وقت جو بیماری کی حالت ہے اس سے اس کو آرام نہیں آسکتا اور جو تم نے چند قدم کے فاصلے پر ایک شخص بیٹھا ہوا دیکھا اور تمہیں یہ بتایا گیا کہ اگر یہ توجہ کرے تو بیمار کو آرام آ سکتا ہے تو وہ مہدی معہود ہے۔تمہیں خواب میں زمانہ ( کیونکہ چند سال کے بعد مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت ہوئی ) مکان کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔چند قدم کا مطلب یہ ہے کہ چند سالوں کے بعد اس کا ظہور ہوگا۔چنانچہ چند سالوں کے بعدحضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت ہوئی۔غرض اس رؤیا کی تعبیر یہ تھی کہ جب مہدی معہود