خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 293 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 293

خطبات ناصر جلد چہارم ۲۹۳ خطبہ جمعہ ۱۴؍ جولائی ۱۹۷۲ء قرآن کریم انسان کی ہر ضرورت کو پورا کرنے والا اور اُس کے درخت وجود کی ہر شاخ کی پرورش کرنے والا ہے خطبہ جمعہ فرموده ۱۴ جولائی ۱۹۷۲ء بمقام سعید ہاؤس۔ایبٹ آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے خطبہ میں میں نے بتایا تھا کہ قرآن کریم بڑی عظمت اور شان کا مالک ہے۔اس نے اپنی عظمت اور علو شان کے متعلق خود دعوی بھی کیا ہے اور اس کے دلائل بھی دیئے ہیں۔چنانچہ پچھلے خطبہ میں میں نے قرآن کریم کی اِس شان کو مختصراً بیان کیا تھا اور بتایا تھا کہ قرآن کریم انسان کی ناقص عقل کے اختلافات کو دور کرنے کا دعوی بھی کرتا ہے اور اس کے حق میں دلائل بھی دیتا ہے اور عقول ناقصہ کے اختلافات دُور کر دیتا ہے۔آج قرآن کریم کی ایک اور عظمت ایک اور شان کے متعلق میں مختصراً کچھ کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت تک انسان کی طرف جتنی بھی آسمانی ہدایتیں نازل ہوئی ہیں ان میں سے ہر ایک میں ایک چیز نمایاں طور پر ہمیں نظر آتی ہے اور وہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے کے تمام انبیاء علیہم السلام کی تعلیم انسان کی مجروی ترقیات کے سامان پیدا کرتی تھیں۔وہ انسان کی کامل ترقی کے سامان نہیں پیدا کرتی تھیں۔اس لئے کہ انسان اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے ابھی اپنے ارتقاء کو، اپنے عروج