خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 615
خطبات ناصر جلد چہارم ۶۱۵ خطبہ جمعہ ۲۹؍دسمبر ۱۹۷۲ء ہمارے دل کی گہرائیوں سے نکلتا ہے إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ۔اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ - إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ خدا تعالیٰ ہماری دعاؤں کو قبول کرے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور ایدہ اللہ نے فرمایا۔ایک اعلان بھی کرنا چاہتا ہوں جمعہ کے روز بہت سے دوستوں کی سہولت کے مدنظر میں خطبہ اور نماز کے علاوہ کسی اور کام کے لئے اپنے بھائیوں کو مسجد میں رو کے نہیں رکھتا سوائے اس کے کہ کوئی بہت ضروری بات ہو اس لئے جمعہ کے دن میں نماز کے بعد نکاحوں کا اعلان نہیں کیا کرتا۔چونکہ آج ایسا جمعہ ہے کہ ضرورت حقہ کی وجہ سے ہم نے نمازیں جمع کرنی ہیں اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جو نکاحوں کے اعلانات ہونے ہیں ( بہت سے فارم نکاح کے اعلان کے لئے دفتر میں آئے ہوئے ہیں ) ان نکاحوں کا اعلان میں گھڑی کے وقت کے مطابق چار بجے مسجد مبارک میں کروں گا جن دوستوں کی یہ خواہش تھی کہ اس موقع پر ان کے بچوں اور عزیزوں کے نکاح کا اعلان کر دیا جائے۔وہ چار بجے مسجد مبارک میں جمع ہو جائیں انشاء اللہ تعالیٰ اس کی توفیق سے ہم بہت سی شادی کی خوشیاں بھی دیکھ لیں گے۔اب میں نمازیں جمع کروں گا اور پھر جو دوسرے کام ہیں ان کی طرف توجہ دینی ہے۔چار بجے انشاء اللہ مسجد مبارک میں نکاحوں کا اعلان ہوگا۔چالیس سے زائد نکاح ہیں۔اس لئے بہت سے دوست اکٹھے ہو جائیں گے (ماشاء اللہ ) اور بڑی دعا ئیں بھی ان رشتوں کے لئے مل جائیں گی۔روزنامه الفضل ربوه ۱۶ جنوری ۱۹۷۳ء صفحه ۲ تا ۵)