خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 565
خطبات ناصر جلد چہارم ۵۶۵ خطبه جمعه ۸ /دسمبر ۱۹۷۲ احباب جماعت لازمی چندوں کا دو تہائی ۳۱ دسمبر تک ضرور ادا کر دیں خطبه جمعه فرموده ۸ / دسمبر ۱۹۷۲ ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جلسہ سالانہ کے لئے جو سامنے سٹیج بن رہی ہے وہ میری طبیعت پر کچھ گراں معلوم ہوتی ہے۔گذشتہ جلسہ سالانہ پر تو مجبوری تھی میں نے اس وقت بھی یہ کہا تھا کہ اگر لکڑی کے تخت پوش بن جائیں تو وہ سٹیج کا کام دے سکتے ہیں موجودہ صورت میں سٹیج کو دورے کرنے کی وجہ سے چھ فٹ اونچی کرنی پڑتی ہے۔گذشتہ جلسہ سالانہ کے موقع پر تو بن گئی تھی۔اس وقت بھی میں نے خود آ کر دیکھا اور جائزہ لیا تھا ( عملی کام کا عملی جائزہ لینا چاہیے تب کام ٹھیک ہوتا ہے ) تو پتہ لگا کہ چونکہ محن باہر کے میدان سے اونچا ہے اس لئے اگر سٹیج اونچی نہ ہو تو ۲۵، ۳۰ فٹ کی جگہ ایسی ہے کہ جہاں سے مقرر نظر نہیں آئے گا۔چنانچہ ہم نے وہاں پر آدمی بیٹھا کر اندازہ لگا یا۔پھر ہم نے آخری وقت میں اسے چارفٹ کی بجائے چھ فٹ اونچا کیا۔تب جا کر وہ درست ہوئی۔اس دفعہ نظارت اصلاح وارشاد نے تخت پوش بھی نہیں بنوائے اور جو سٹیج اس وقت بن رہی ہے اور جو اس وقت میری نظروں کے سامنے ہے اسے میری طبیعت نے پسند نہیں کیا۔یا تو ہم