خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 481 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 481

خطبات ناصر جلد چہارم ۴۸۱ خطبہ جمعہ ۳/ نومبر ۱۹۷۲ء فرمائی:۔تحریک جدید کے انتالیسویں ، انتیسویں اور آٹھویں سال کا اعلان خطبه جمعه فرموده ۳/نومبر ۱۹۷۲ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِى عَنِى فَإِنِّي قَرِيبٌ ُأجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔(البقرة : ۱۸۷) اور اس کے بعد فرمایا:۔جس وقت یہ مسجد تعمیر ہو رہی تھی اس وقت منتظمین مجھے یہ رپورٹ دیا کرتے تھے کہ یہ مسجد اور اس کا مسقف حصہ مسجد مبارک سے اتنے گنا بڑا ہے کہ اس کا صرف مسقف حصہ ہی نمازیوں کے لئے کافی ہو گا مگر آج ہمیں یہ نظر آ رہا ہے کہ اس کا مسقف حصہ بھی تنگ ہو گیا ہے بلکہ باہر صحن میں جو شامیانوں کی ایک لائن لگی ہوئی ہے وہ بھی نمازیوں کے لئے کافی نہیں ہے۔اسی طرح ہماری بہنوں کے لئے اوپر کی گیلری میں جگہ بہت تنگ ہو گئی ہے۔اسی تنگی کو دور کرنے کے لئے اگر چہ سامنے برآمدے میں قناتیں لگا کر مستورات کے بیٹھنے کا انتظام کر دیا گیا ہے لیکن یہ بھی ان کے لئے کافی نہیں ہے۔میں نے ابھی دیکھا تھا کہ کئی عورتیں مسجد کے باہر بیٹھی ہوئی ہیں۔گو