خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 319
خطبات ناصر جلد چہارم ۳۱۹ خطبہ جمعہ ۲۱؍ جولائی ۱۹۷۲ء رہی۔حضرت خالد بنی ولید کسری ایران کے ساتھ جب نبرد آزما تھے تو کسریٰ کی بھگوڑی فوج ابھی پچھلی فوج کے ساتھ ملتی نہیں تھی کہ دوسری جنگ شروع ہو جاتی تھی۔اسی طرح پھر تیسری جنگ اور پھر چوتھی جنگ چھڑ جاتی تھی۔غرض مسلمانوں نے خود آرام کیا نہ دشمن کوسنبھلنے کا موقع دیا۔پس یہ کہنا تو غلط اور بالکل غلط ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا ہے لیکن یہ صحیح اور یقیناً صحیح ہے کہ اسلام کو مٹانے کے لئے جو تلوار میان سے نکلی تھی اس کو واپس میان میں نہیں جانے دیا گیا یہاں تک کہ کفر کی دُنیوی اور مادی طاقت کو پاش پاش کر دیا گیا اور یہ حقیقت روز روشن کی طرح واضح ہو گئی کہ دشمن اسلام جس وقت اپنے مادی ذرائع کے ساتھ ظلم کرتا اور خدا تعالیٰ کے دین کو اپنے مونہہ کی بکو اس سے روکنا چاہتا ہے اور اسلام کے جسدِ مطہر کو لو ہے کی تلوار سے کاٹنا چاہتا ہے تو اس وقت نہ مونہہ کی پھونک اللہ تعالیٰ کے نور کو بجھا سکتی ہے نہ دین متین اسلام کی ترقی کو روک سکتی ہے اور نہ تلواروں کی دھار اسلام کے روحانی نور کومٹاسکتی ہے۔پس اسلام تلوار سے نہیں پھیلا۔لیکن اسلام تلوار کے زور سے مٹایا بھی نہیں جاسکا۔یہ ایک حقیقت ہے اس سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا۔اگر کوئی انکار کرے تو وہ ان لوگوں سے جا کر پوچھے جنہوں نے تلوار یا دوسری مادی طاقتوں سے اسلام کو مٹانا چاہا تھا۔اُنہوں نے کن مادی ذرائع کو مذہب کے مقابلے پر کھڑا کیا تھا اور کہاں گئیں ان کی وہ تلواریں جن کے ذریعہ بزعم خویش اُنہوں نے اسلام کو مٹانا چاہا تھا۔پس میں جماعت کے دوستوں سے یہ کہتا ہوں کہ تم بھی خدا کے سپاہی بنو۔جہاد اکبر میں تم اپنی محنتوں کو انتہا تک پہنچاؤ اور اپنی محنتوں کو روزانہ زیادہ سے زیادہ آگے بڑھانے کے لئے اپنی قوتوں اور استعدادوں کو اِحْسَان في العَمَل کے حکم میں جو ہدایت دی گئی ہے اس کے مطابق کام کرتے ہوئے ان کو آگے سے آگے لے جاؤ۔پھر جب تم اصلاح نفس کر لو گے پھر جب تم اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق اپنے سینوں کو قرآنی انوار سے بھر لو گے۔تمہاری زبانیں جب بولتے وقت اس ہوا میں آواز کی لہریں پیدا کریں گی تو وہ محض آواز کی لہریں نہ ہوں گی بلکہ ان لہروں کے ساتھ قرآن کریم کے نہایت ہی اچھے اور عمدہ عطر کی خوشبو بھی دُنیا کی طرف جائے گی۔