خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 279 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 279

خطبات ناصر جلد چہارم ۲۷۹ خطبہ جمعہ ۷ جولائی ۱۹۷۲ء فرانسیسی ترجمہ یہاں بالکل نہیں چھپوانا اور نہ باہر سے چھپوانا ہے کیونکہ اگر اس کے چھپنے پر چار سال ہی لگتے ہیں تو ہم تین سال تک اپنے پریس کا انتظار کر سکتے ہیں اپنے پریس میں انشاء اللہ تین مہینے میں چھپ جائے گا اور اس طرح تین سال انتظار کرنے کے بعد نو مہینے پھر بھی بچ جائیں گے۔اس واسطے کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ کام اپنے وقت پر انشاء اللہ مکمل ہو جائے گا۔میں نے بعض بنیادی باتیں بطور تمہید کے بیان کی ہیں۔قرآن کریم کی اشاعت کے سلسلہ میں مجھ پر اور آپ پر ایک ذمہ داری عاید ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم نے اس ذہنی کیفیت کو بدلنا ہے جو وَقَالَ الرَّسُولُ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا - (الفرقان : ۳۱) میں بیان کی گئی ہے۔غرض قرآن کریم کو مہجور و متروک سمجھنے کی اس ذہنی کیفیت کو بدلنے کی ذمہ داری جماعت احمدیہ پر ڈالی گئی ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اسلام کی نشاۃ اولی تکمیل ہدایت کا زمانہ تھا اور نشاۃ ثانیہ میں تکمیل اشاعت ہدایت مقدر ہے۔بعض لوگ خواہ مخواہ آنکھیں بند کر کے ہم پر اعتراض کر دیتے ہیں حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مقام فنافی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا مقام ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں کسی شخص نے اپنے نفس کو اس طرح فنا نہیں کیا جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے نفس کو فنا کیا۔غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ میرے زمانہ میں تکمیل اشاعت ہدایت ہوگی کیونکہ ہدایت تو الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْبَمُتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَام دينا - (المائدة : ٤) کی رُو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ مکمل ہو گئی تھی اور اس وقت کی معروف دنیا میں اسلام غالب بھی آ گیا تھا۔وہ معروف دُنیا میں تو غالب آ گیا لیکن اس وقت کی معروف دنیا بہت چھوٹی تھی۔بعض علاقے غیر آباد پڑے ہوئے تھے مثلاً جزائر میں آبادی نہیں تھی۔آسٹریلیا