خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 235
خطبات ناصر جلد چہارم ۲۳۵ خطبہ جمعہ ۱۹ رمئی ۱۹۷۲ء اُخروی زندگی کی حسنات کی جنتوں کے دروازوں کو کھولنے کی چابی ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل سے ہم میں سے ہر شخص کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے محبوب فرزند مہدی علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب ہونے والا ہے، اس کو دُنیا کی نعمتوں سے بھی سرفراز فرمائے اور دُنیا کی نعمتوں کو جنتوں کے دروازے کھولنے کی چابیاں بنانے کی بھی اسے توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر کچھ ہو نہیں سکتا اور اس کے فضل سے ہر چیز ممکن ہے۔روزنامه الفضل ربوه ۳ ستمبر ۱۹۷۲ ء صفحه ۲ تا ۵)