خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 213 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 213

خطبات ناصر جلد چہارم ۲۱۳ خطبه جمعه ۵رمئی ۱۹۷۲ء ان کو طفیلی طور پر پالیا مگر جن لوگوں نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عبد کامل ہونے کے مقام کو پہچانا نہیں اور اباء اور استکبار سے کام لے کر خود کو اس اعلان سے بھی بڑھ کر اعلان کرنے کا اہل سمجھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سے کروایا گیا تھا تو انہوں نے رَسُولُه کی برکتوں سے خود کو محروم کر دیا۔ہماری تاریخ اس بات پر شاہد ہے اور ہمارے دل اس بات کے لئے تڑپ رہے ہیں کہ خدا کرے ہم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عبدہ ہونے میں جو اسوہ ہمارے سامنے رکھا گیا ہے اس کی پیروی کرنے والے ہوں تا کہ خاتم الانبیاء اور افضل الرسل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے رسول کے مقام سے جن برکتوں کا اعلان کرتے ہیں ان برکتوں سے ہم حصہ لینے والے ہوں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔از رجسٹر خطبات ناصر۔غیر مطبوعہ )