خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 196
خطبات ناصر جلد چہارم ۱۹۶ خطبه جمعه ۱/۲۸ پریل ۱۹۷۲ء جہاں ایک سال پہلے ہم نے سوچا تھا کہ وہاں کھڑے ہوں گے۔ان کو تو اس سے آگے نکلنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس عرصہ میں ہم پر بڑے فضل کئے اور بڑی رحمتیں نازل کیں۔اب ایک جگہ سے یہ اطلاع ملی ہے کہ اُن کی وصولی ۱۱۸ فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ایک اور جگہ کی اطلاع ہے ( یہ جماعت بہت بڑی ہے اور کئی لاکھ ان کا چندہ ہے ) کہ ان کا چندہ ایک سو چھ یا ایک سو آٹھ فیصد تک پہنچا ہوا ہے۔ابھی وقت ختم نہیں ہوا اور مزید چندہ ابھی آرہا ہے۔دیکھیں کہاں تک پہنچتا ہے۔یک صدا اٹھارہ ۱۱۸) فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔پس اگر صحیح کوشش کی جائے تو صحیح نتیجہ نکلتا ہے اور کوشش کا پھل ضرور پیدا ہوتا ہے۔اس سے انسان سرور اور لذت حاصل کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے دیکھتا ہے اور اس کے قرب کی راہوں پر زیادہ تندہی کے ساتھ چلنا شروع کر دیتا ہے پھر اور زیادہ لذتوں اور سرور کے سامان پیدا ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے لئے ایسے ہی سامان پیدا کرتار ہے۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۴ / جون ۱۹۷۲ ء صفحه ۲ تا ۵) 谢谢谢