خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 145
خطبات ناصر جلد چہارم ۱۴۵ خطبه جمعه ۲۴ / مارچ ۱۹۷۲ء رہے اور دُنیا کی ساری طاقتیں مل کر اور دُنیا کے سارے اموال جمع ہو کر اور دُنیا کے سارے جتھے متحد ہو کر بھی ہمارے پائے ثبات میں لغزش پیدا نہ کر سکیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے پیار اس کی رحمت اور برکت سے اس کے فرشتوں کا ہمیں ہمیشہ سہارا ملتا رہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ایسی ہی نعمت ہمیشہ عطا روزنامه الفضل ربوه ۲۱ رمئی ۱۹۷۲ ء صفحه ۲ تا ۵) فرمائے۔