خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 81 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 81

خطبات ناصر جلد چہارم ΔΙ خطبه جمعه ۳/ مارچ ۱۹۷۲ء اپنے ملک کو دنیا کی نگاہ میں باعزت بناؤ تب تمہاری عزت ہوگی ورنہ نہیں ہوگی۔یہ تو میں نے مختصراً قومی اور امین کی بحث میں ضمناً زرعی اصلاحات کا بھی ذکر کر دیا ہے۔ایک ہفتہ کے اندر اندر مجلس انتظامیہ یا جسے میں نے مجلس صحت ربوہ کا نام دیا ہے وہ بن جانی چاہیے اور اس کے اراکین کو سر جوڑ کر ایک ابتدائی سکیم بنا دینی چاہیے۔اگر آپ کو ( یعنی اراکین مجلس کو ) ضرورت ہو تو مجھے بھی ساتھ لے جائیں اور ساری Open Places (اوپن پلیسز) دکھا ئیں۔پھر ہم مشورہ کریں گے اور اندازہ لگائیں گے کہ آپ کتنا کام اپنی محنت سے بغیر جماعتی مدد کے کر سکتے ہیں اور کتنا کام جماعتی مدد کے ساتھ کر سکتے ہیں۔جماعتی مدد سے میری مراد آپ کی تنظیم سے باہر کی مدد ہے لیکن یہ بھی دراصل غیر کی طرف سے مدد نہیں کیونکہ وہ مدد جو ماں باپ کی طرف سے ملا کرتی ہے وہ غیر کی مدد نہیں ہوا کرتی۔تاہم یہ بات تو میں آپ کو نظام کے لحاظ سے غیرت دلانے کے لئے کہہ رہا ہوں کہ جتنی جماعتی مدد کی ضرورت ہوگی وہ انشاء اللہ تمہیں مل جائے گی۔اس لئے میرے نوجوان بچو! تمہیں چاہیے کہ تم ایک سال کے اندر اندر ان کھلی جگہوں کی شکل بدل کر رکھ دو۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور وہ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوہ ۷ رمئی ۱۹۷۲ء صفحہ ۲ تا ۴)