خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 594 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 594

خطبات ناصر جلد چہارم ۵۹۴ خطبہ جمعہ ۲۲؍دسمبر ۱۹۷۲ء کر دوں۔چنانچہ یہ وجود مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وجود ہے جس نے جماعت کے دلوں میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو پیدا کیا تھا۔اس وجود سے اس محسن سے جماعت جلسہ سالانہ کے دنوں میں پیار کرنے کا عملی مظاہرہ کرتی ہے۔پس جلسہ سالانہ پر تشریف لانے والے دوست بہت بڑی قربانی کر کے آتے ہیں وہ جب مرکز میں آتے ہیں تو جہاں ہمیں ہنستے ہوئے چہروں کے ساتھ ان کا استقبال کرنا چاہیے وہاں ان کے لئے بڑی دعا ئیں بھی کرنی چاہئیں۔سفر میں بعض تکالیف بھی بعض دفعہ برداشت کرنی پڑتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے جلسہ سالانہ کے مسافروں کو سفر کی ہر تکلیف سے محفوظ رکھے۔اور خدا کرے کہ ان ایام میں جہاں اجتماعی دعا ئیں بڑی کثرت سے ہوں گی اور جہاں خدا تعالیٰ سے پیار کرنے والے بڑی کثرت سے جمع ہوں گے مرد بھی اور عورتیں بھی اور جہاں خدا تعالیٰ کے حضور انسان بڑی کثرت سے عاجزانہ طور پر جھکے گا وہاں آسمانوں سے کثرت سے برکتیں بھی نازل ہو گی۔اس لئے دوست کثرت سے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اہل ربوہ کو بھی اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو خدا تعالیٰ کی آواز کو سن کر خدا کے لئے نہ کہ کسی دنیوی غرض کے لئے مرکز سلسلہ میں جمع ہوتے ہیں۔ان کو بھی ان بے شمار رحمتوں میں حصہ دار بنائے جو ہر آن اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوتی ہیں اور کوئی شخص اپنی غفلت کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی نعمتوں کے حصول سے کلیڈیا ایک حد تک بھی محروم نہ ہو جائے۔غرض یہ دن بڑی دعاؤں کے دن ہیں۔بڑی قبولیت دعا کے دن ہیں ان دنوں دعائیں بھی ہوتی ہیں اور بڑی کثرت سے ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ ان کو سنتا اور بڑی کثرت سے قبول بھی فرماتا ہے۔آخر ہم یہاں سلسلہ کے مرکز میں کیوں بیٹھے ہیں صرف خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے بیٹھے ہیں یہاں آنے والے کیوں آتے ہیں جبکہ یہاں نہ ان کو کوئی دنیوی لذت اور نہ ان کو کوئی دنیوی نفع حاصل ہوتا ہے۔وہ صرف اس لئے آتے ہیں کہ دورانِ سال اللہ تعالیٰ کی جو نعمتیں جماعت پر نازل ہوتی ہیں وہ ان کے بعض نظارے ان کی بعض جھلکیاں دیکھ لیں کیونکہ بے انتہا فضل نازل ہورہے ہیں۔وہ سارے ان چند دنوں میں تو بیان نہیں کئے جاسکتے وہ یہاں آتے ہیں