خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 591 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 591

خطبات ناصر جلد چہارم ۵۹۱ خطبہ جمعہ ۲۲؍دسمبر ۱۹۷۲ء جلسہ سالانہ خدا تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کی شہادت اور اس کے پیار کی ایک گواہی ہے خطبه جمعه فرموده ۲۲ / دسمبر ۱۹۷۲ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں نے گزشتہ تین روز شدید سر درد کی تکلیف میں گزارے ہیں، جس کی وجہ سے بعض کاموں کا حرج بھی ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا۔آج تو کافی افاقہ ہے۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ پوری طرح صحت عطا فرمائے کہ کام تو ہمیشہ ہی اہم رہتے ہیں لیکن جلسہ سالانہ کے جو کام ہیں اور جلسہ سالانہ کی جو ذمہ داریاں ہیں، ان کی اہمیت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے کیونکہ باہر سے ہزاروں بلکہ ایک لاکھ کے قریب دوست تشریف لاتے ہیں ( عملاً ایک لاکھ ۲۵ ہزار کا اجتماع ہوا) ان سے ملاقات کرنے کی ذمہ داری ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو جماعت احمدیہ پر ہر آن بارش کی طرح نازل ہو رہے ہیں، اس کے متعلق ان کو آگاہ کرنے کی ذمہ داری ہے۔غرض نیکی کی باتیں، آئندہ کے پروگرام اور اسلام اور احمدیت کی بنیادی باتیں بتانی ہوتی ہیں۔یہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جو سال بہ سال آتی ہے مگر بڑی ہی اہمیت رکھتی ہے۔اس لئے دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے صحت دے اور صحت سے رکھے۔یہ جمعہ اور اس کے بعد کا جو جمعہ ہے وہ جلسہ کے جمعے ہیں۔جلسہ سالانہ کے مہمان ہمارے لئے