خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 558
خطبات ناصر جلد چہارم ۵۵۸ خطبہ جمعہ یکم دسمبر ۱۹۷۲ء ہو جائے تو کوشش ہونی چاہیے کہ جلسہ سالانہ سے پہلے پہلے چھڑکاؤ کا انتظام ہو جائے تا کہ اس وقت جو دھول اڑ رہی ہے کم از کم اس سے تو لوگ بچ جائیں، پھر درخت ہو جائیں گے۔گھاس ہو جائے گی کھبل ، گھاس کے لئے میں نے تجربہ کیا ہے اس کے لئے اچھی مٹی باہر سے یعنی دریا کی بھل لانے کی ضرورت نہیں۔شور مٹی میں بھی بڑا اچھا ہو جاتا ہے۔میں نے اس کا خود اس نیت سے تجربہ کیا تھا کہ ربوہ میں میرے بھائیوں کو اس سے فائدہ بھی پہنچ سکتا ہے۔بہت سارے پیسے بھی ضائع ہونے سے بچائے جا سکتے ہیں۔پس ہمارے یہ دو محلے ایسے ہیں جن کی طرف فوری توجہ کی ضرورت ہے۔دوسرے محلوں میں بھی اگر کوئی ایسا مریض ہے جس کا علاج نہیں ہو سکتا تو ہمیں اس کا پتہ لگنا چاہیے۔یہ مہینہ عام دعاؤں کے علاوہ خصوصی دعائیں کرنے کا مہینہ ہے۔ایک خاص دعا ہوتی ہے اور ایک عام دعا ہوتی ہے مثلاً عام دعا ئیں تو میں ہر نماز میں کرتا ہوں مثلاً جماعت کی پریشانیوں کی دوری کے لئے ، بیماروں کی صحت کے لئے ، تنگ دست دوستوں کی فراخی رزق کے لئے دعا کرتا رہتا ہوں لیکن ان عام دعاؤں کے علاوہ بعض مواقع پر خاص دعا ئیں بھی کرنی پڑتی ہیں دسمبر کا مہینہ آج شروع ہو رہا ہے اس میں جلسہ سالانہ کے لئے خاص دعائیں کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارا جلسہ سالانہ دُنیا کے عام جلسوں کی طرح نہیں ہے بلکہ یہ اس عظیم جدوجہد کا ایک ضروری حصہ ہے جو آج غلبہ اسلام کے لئے جاری ہے یعنی تکمیل اشاعت ہدایت بذریعہ ان عاجز بندوں کے۔پس ہمارا سالانہ جلسہ تربیت کے لیے اجتماعی بندھنوں کو مضبوط کرنے کے لئے بڑی مفید چیز ہے اس کی بڑی اہمیت ہے یہ اتنا بڑا اجتماع ہوتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو تو کسی نہ کسی کو ہزار پریشانیاں ، دکھ اور تکلیفیں پہنچ سکتی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں عام طور پر تکلیف سے محفوظ رکھتا ہے۔میں نے مخلصین جماعت کے اپنی آنکھوں سے ایسے نظارے دیکھے ہیں کہ دنیا کی کوئی عقل اسے تسلیم نہیں کرے گی۔میں نے اپنی آنکھوں سے بچوں کے پیار سے زیادہ ربوہ کے پیار کا مشاہدہ کیا ہے۔میں افسر جلسہ سالا نہ تھا۔ایک دفعہ ایک سپیشل ٹرین آرہی تھی اس کے استقبال کا انتظام دیکھنے کے لئے میں سٹیشن پر گیا تو میں نے دیکھا۔ہماری ایک دیہاتی بہن جس