خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 527 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 527

خطبات ناصر جلد چہارم ۵۲۷ خطبه جمعه ۲۴ نومبر ۱۹۷۲ء امراض کی تکالیف سے بچنے کیلئے ضروری ہے انسان دوا بھی کرے اور خدا کے حضور بھی جھکے خطبه جمعه فرموده ۲۴ نومبر ۱۹۷۲ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج کل ہمارے ملک میں بھی اور باہر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بعض بیرونی ممالک میں بھی ملیر یا ، انفلوئنزا اور گلے کی خرابی نے وبائی صورت میں انسان پر حملہ کر رکھا ہے۔یہ تینوں بیماریاں بظاہر اکٹھی حملہ کرتی ہیں۔چنانچہ یہاں ربوہ میں بھی بڑے بھی اور چھوٹے بچے بھی بڑی کثرت سے بیمار ہوتے رہے ہیں۔بہت سے اب بھی بیمار چلے آرہے ہیں۔بعض گھروں میں تو سارے کے سارے گھر والے بیمار پڑے ہوئے تھے۔جہاں تک انفلوئنزا کا تعلق ہے یہ ضروری نہیں کہ گلے ، ناک اور سر پر اس کا حملہ ہو اور ساتھ بخار ہو جائے بلکہ بعض دفعہ تو یہ معدہ اور انتڑیوں پر بھی حملہ کرتا ہے جس کی وجہ سے پیچش اور اسہال کی بیماری خصوصاً بچوں میں بڑی کثرت سے پائی جاتی ہے۔پچھلے دنوں تو ربوہ میں بہت سے چھوٹے بچے وفات پاگئے۔یہ ایسی بیماری ہے جو بڑوں اور چھوٹوں سب پر حملہ کرتی ہے۔بعض دفعہ چند گھنٹوں کے بخار میں مریض کی وفات ہو جاتی ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ انفلوئنزا کی نئی قسم کے Virus (وائرس ) یعنی کیڑے حملہ آور ہوئے ہیں جن کی ابھی تک صحیح طور پر تشخیص نہیں ہوسکی۔