خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 511
خطبات ناصر جلد چہارم ۵۱۱ خطبه جمعه ۱۰/ نومبر ۱۹۷۲ء ہم سے جو کوتاہیاں سرزد ہو گئی ہیں اُن کے بداثرات سے بھی ہمیں بچا اور ہمارے لئے ایسے سامان پیدا کر کہ ہمارے اندر بشری کمزوریوں کی وجہ سے جو کوتاہیاں پیدا ہوسکتی ہیں وہ بھی پیدا نہ ہوں۔اگر تم یہ دعا کرو گے اور اللہ تعالیٰ جب اس دُعا کو قبول فرمائے گا تو تمہارے اندر دھن یعنی کمزوری پیدا نہیں ہوگی۔دوسرا خطرہ ضعف کے پیدا ہو جانے کا ہے یعنی ضعف کے نتیجہ میں زیادتیاں نہ ہونے لگ جائیں۔اس کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ نے یہ دعا سکھائی وَ اِسْرَافَنَا فِي امْرِنَا کہ اے ہمارے خدا! ہماری زیادتیاں معاف فرما میں نے بتایا ہے کہ ضعف کی حالت میں مومن انسان بعض دفعہ زیادتی کا مرتکب ہو جاتا ہے مثلاً دیکھو ایزا کے مقابلے میں دُعا نہیں دیتا یا دُ کھ پا کر سکھ پہنچانے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ دکھ کے مقابلے میں دُکھ پہنچاتا اور گالی کے مقابلے میں گالی دیتا ہے۔پس خدا کا بندہ جب اس قسم کے کام کرتا ہے تو یہ اس کی زیادتی متصور ہوتی ہے۔چنانچہ اس زیادتی سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے دُعا سکھائی اور فرمایا کہ تم ہمیشہ یہ دُعا کرتے رہو۔وَ اِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا ہمیں اس جد و جہد میں ، اس مجاہدہ میں اور اس عظیم کوشش میں جو تیرے دین کے غلبہ کے لئے شروع کی گئی ہے۔اس میں ہمیں اس بات سے بچا کہ ہم اسراف کے گناہ میں ملوث ہو جائیں۔تیسر اخطره استکانت یعنی دشمن کے سامنے تذلل اختیار کرنا اور اس کا اثر قبول کر کے اس کے پیچھے لگنے کا خطرہ ہے۔یہ کمزوری ایمان کی علامت ہے۔ایسے لوگوں کے متعلق قرآن کریم نے تفصیل سے بتایا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ جی ہم نے انتظام کر لیا ہے ہم مسلمانوں کے ساتھ بھی ہیں اور منافقوں کے ساتھ بھی ہیں۔ہم نے کفار منکرین اور دشمنانِ اسلام سے بھی ساز باز کی ہوئی ہے اور ہر ایک سے کہتے ہیں کہ اگر تم کامیاب ہو گئے تو ہم تمہارے پیچھے چل پڑیں گے۔میں اس کی تفصیل میں تو اس وقت نہیں جاسکتا۔اصولاً بتا رہا ہوں کہ اس گناہ اور کمزوری سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے فرما یا تم یہ دُعا کرتے رہا کرو وَ شَيْتُ اَقْدَامَنَا کہ اے خدا ہمارے قدموں کو مضبوطی عطا فرما۔فرمایا تمہیں اپنی کوششوں سے ثبات قدم حاصل نہیں ہوسکتا۔اللہ کے فضل سے حاصل ہو سکتا ہے اس لئے تم یہ دعا کرتے رہا کرو کہ ہمارے قدموں میں مضبوطی عطا ہو۔