خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 385 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 385

خطبات ناصر جلد چہارم ۳۸۵ خطبہ جمعہ یکم ستمبر ۱۹۷۲ء غلبہ اسلام کا خدائی وعدہ نشاۃ ثانیہ میں بھی پورا ہوکر رہے گا خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر ۱۹۷۲ء بمقام سعید ہاؤس۔کا کول۔ایبٹ آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں :۔فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ وَلَا يَسْتَحْفَنَّكَ الَّذِينَ لَا يُوْقِنُونَ۔(الروم : ٦١) فَاصْبِرُ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِي وَالْإِبْكَارِ (المؤمن : ۵۶ ) اور پھر فرمایا :۔اسلام کے عالمگیر غلبہ کے لئے دو زمانے مقدر تھے۔پہلے زمانہ کی جد و جہد اور غلبہ اسلام کی کوشش کے لئے جو مہم چلائی گئی تھی اور قربانیاں دی گئی تھیں وہ ایک لمبے زمانے پر ممتد ہیں۔جب ہم اس زمانے پر غور کرتے ہیں تو ہمیں یہ زمانہ مختلف ادوار میں بٹا ہوا نظر آتا ہے۔حضرت نبی اکرم ختم المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم ایک عظیم دعویٰ لے کر مبعوث ہوئے تھے لیکن ابتداء میں آپ کی یہ حالت تھی کہ اسلام میں داخل ہونے والے لوگ اپنے اسلام کا اظہار بھی نہیں کر سکتے تھے۔گنتی کے چند صحابہ تھے۔تاہم وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فدائی تھے اور آپ کی تربیت حاصل کر رہے تھے وہ آپ سے روحانی علم بھی سیکھ رہے تھے اور آپ کے فیوض