خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 259 of 640

خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 259

خطبات ناصر جلد چہارم ۲۵۹ خطبہ جمعہ ۳۰/ جون ۱۹۷۲ء محض قرآن کریم کی تلاوت کافی نہیں اس سے دلی لگاؤ ہو اور اس کا اثر قبول کریں خطبه جمعه فرموده ۳۰/جون ۱۹۷۲ء بمقام سعید ہاؤس۔ایبٹ آباد تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں:۔قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ - (الزمر : ١٢) قُلِ اللهَ اعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهُ دِينِي - (الزمر : ۱۵) اللهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَبًا مُتَشَابِهًا مَتَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكرِ اللَّهِ - (الزمر : ۲۴) اور پھر فرمایا:۔ہماری فضل عمر تعلیم القرآن کلاس جولائی کے وسط میں شروع ہو رہی ہے۔اس دفعہ گذشتہ سال کے اعلان کے مطابق اس کلاس کے انعقاد میں ایک بنیادی تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ اس کے لئے چار ہفتوں کا جو کورس مقرر ہے اس میں سے پہلا ہفتہ ضلع کی جماعتوں نے یہ کلاس لینی ہے۔گذشتہ سال ہمارے وہ دیہاتی بچے جن کی تربیت کو نظر انداز کیا گیا تھا ، جب ربوہ آئے تو وہ آداب مسجد سے بھی واقف نہیں تھے اور لطف یہ ہے کہ اعتراض کرنے والے ضلع کے ایک ذمہ دار عہد یدارہی تھے جنہوں نے ان کی صحیح تربیت نہیں کی تھی۔