خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 167
خطبات ناصر جلد چہارم ۱۶۷ خطبه جمعه ۱۴ را پریل ۱۹۷۲ء بڑھنے کی تمنا، خواہش اور تڑپ رکھتی ہے اسی طرح جہاں تک نظامِ جماعت کا سوال ہے اکثر جگہ بڑا اچھا نظام قائم ہے۔عہدیداروں کی اکثریت ایسی ہے جو علاوہ دوسری قربانیوں کے اوقات کی قربانی بھی دے رہے ہیں لیکن بعض جگہیں ایسی بھی نظر آتی ہیں۔جہاں باوجود اس کے کہ جماعت کے افراد ہر قسم کی قربانی بشمول اموال کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔مگر عہد یداروں کی ستی کی وجہ سے نتیجہ ٹھیک نہیں نکلتا۔جہاں بھی ایسے عہدیدار ہیں جو اپنی کسی کمزوری کی وجہ سے یعنی ایمان کی کمزوری کی وجہ سے یا نا اہلیت کی وجہ سے یا احساس ذمہ داری کے فقدان کے نتیجہ میں سستی دکھاتے ہیں ان کا بہر حال کوئی حق نہیں کہ وہ عہد یدارر ہیں ان کو بدلنا پڑے گا۔چنانچہ جب میرے سامنے یہ تصویر آئی تو مجھے یہ خیال پیدا ہوا کہ کوئی عدم علم کی وجہ سے شاید یہ نہ سمجھے کہ بعض جماعتیں کمزور ہیں۔جماعتیں ہرگز کمز ور نہیں بلکہ وہ عہد یدار کمزور ہیں جو اپنی سستی کی وجہ سے اُن سے صحیح کام نہیں لے سکتے۔ایسے سست اور کمز ور عہد یداروں کی اصلاح یا ان کی تبدیلی کے ساتھ انشاء اللہ دنیا دیکھے گی کہ وہ جماعتیں بھی مالی قربانی میں اپنے دوسرے بھائیوں سے پیچھے نہیں رہیں گی بلکہ اُن سے آگے نکلیں گی یہ اللہ تعالیٰ پر ہمارا حسن ظن بھی ہے اور ماضی میں ہمارا مشاہدہ بھی یہی رہا ہے۔پیچھے رہنے کے لئے تو احمدی پیدا ہی نہیں ہوالیکن الہی سلسلوں میں بعض لوگ کمزور بھی ہوتے ہیں اور بعض منافق بھی ہوتے ہیں اور یہ منافق عاقبت کے لحاظ سے کمزوروں سے بھی نہیں ، کافروں سے بھی نچلا درجہ رکھتے ہیں۔ایسے لوگ تو الہی جماعتوں میں ہوتے ہیں یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں بھی نظر آتے ہیں اور پھر اس وقت سے لے کر آج تک اسلام میں نظر آتے ہیں۔خدا کا ہر وہ پیارا جو تجدید دین کے لئے استحکام ملت اسلامیہ کے لئے اور غلبہ اسلام کے لئے کھڑا کیا گیا تو اُس وقت کے کمزوروں نے بھی اور غیر مومنوں نے بھی اور منافقوں نے بھی اپنے اپنے نظریہ کے مطابق اس کی مخالفت کی البتہ جہاں تک کمزوروں کی مخالفت کا تعلق ہے وہ الہی سلسلہ میں کمزوری پیدا کرنے کی نیت سے یا کمزوری پیدا کرنے کی غرض سے نہیں ہوتی یعنی اُن کی نیت بھی یہ نہیں ہوتی کہ الہی سلسلہ کمزور ہو جائے اور ان کی کوشش بھی یہ نہیں ہوتی کہ الہی سلسلہ کمزور پڑ جائے لیکن منافق کی نیت بھی یہی ہوتی ہے اور کوشش بھی