خطباتِ ناصر (جلد4۔ 1972ء) — Page 152
خطبات ناصر جلد چہارم دوسرے اس آیت میں فرمایا :۔لئلا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيْكُمْ حُجَّةُ اور تیسرے فرمایا:۔فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِي اور چوتھے فرمایا :۔وَلِأُتِمَّ نِعْمَتِي عَلَيْكُمْ اور پانچویں فرمایا :۔وَلَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ۱۵۲ خطبہ جمعہ ۳۱ مارچ ۱۹۷۲ء اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم جہاں کہیں بھی ہو۔تمہیں اپنی زندگی کا یہ مقصد کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ تمہاری بہتری کے تمام سامان اور تمہارے مقاصد کی یاد دہانی کرانے والی ساری علامتیں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد حرام یعنی بیت اللہ سے تعلق رکھتی ہیں۔کچھ عرصہ ہوا میں نے بیت اللہ پر متواتر کئی خطبات دیئے تھے جو چھپ چکے ہیں۔ان خطبات میں میں نے بتایا تھا ( اور جن کے بتانے کا مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اذن ملا تھا ) کہ مسجد حرام کے ساتھ تئیس مقاصد وابستہ ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مکان کے لحاظ سے یا زمان کے لحاظ سے ( دونوں پہلو اس کے اندر آتے ہیں) تمہیں اپنی وجہ یعنی توجہ کو مسجد حرام کی طرف رکھنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک دوسری جگہ فرمایا :۔وَيَبْقَى وَجْهُ رَبَّكَ ذُو الْجَللِ وَالْإِكْرَامِ - (الرحمن: ۲۸) اس کے معنے کرتے ہوئے امام راغب نے مفردات میں لکھا ہے۔” جو باقی رہنے والی چیز ہے وہ ایسے اعمال صالحہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کئے جاتے ہیں۔یعنی وہ اعمالِ صالحہ جنہیں انسان اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی خاطر بجالاتا ہے وہ گو یا وجه ربك کے مترادف ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے جو کوشش