خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page vii of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page vii

V پائیں گی نئے اور پرانے اس پول میں چلے جائیں گے۔“ (روز نامه الفضل ربوه ۳۰ جولائی ۱۹۷۰ صفحه ۵) پھر ۱۳ جولائی ۱۹۷۰ء کے خطبہ جمعہ میں حضور رحمہ اللہ نے فرمایا۔اسلام کی جنگ سوائے احمدیت کے کسی اور نے نہیں لڑنی اور جو اسلام کی جنگ لڑی جانی ہے اس کے بڑے محاذ دو ہیں۔ایک دہریت اور لادینیت کا محاذ اور دوسرا نام نہا د عیسائیت کا محاذ۔۔۔۔یہ جنگ جو ہم نے عیسائیت سے لڑنی ہے اس کا فیصلہ افریقہ میں ہوگا کیونکہ اگر آج ہم افریقہ سے عیسائیت کو نکال دیں تو پھر ان کے لئے یہ بڑا ہی مشکل ہے پین یا جنوبی امریکہ میں اس طرح اکٹھے ہو جانا اور Counter attack ( کونٹرا ٹیک ) کے لئے جمع ہو جانا کہ جس میں انہیں کامیابی کی کوئی امید ہو۔“ روزنامه الفضل ربوہ ۳/ جولائی ۱۹۷۰ صفحہ ۶) اسی طرح ۱۵ اکتو برا ۱۹۷ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔خدا تعالیٰ نے یہ تو فیصلہ کر دیا ہے کہ اسلام تمام دنیا پر دوبارہ اسی شان سے غالب آئے گا جیسا کہ اپنی نشاۃ اولی کے زمانے میں بڑی شان سے غالب آیا۔۱۹۷۱ء کے شروع میں گھوڑے سے گرنے کے سبب حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ صاحب فراش تھے جس کی وجہ سے ۲۲ / جنوری سے ۱/۸ اکتوبر تک خطبہ جمعہ کے لئے تشریف نہ لا سکے۔اس طرح جماعت خلیفہ وقت کے پر معارف خطبات سے محروم رہی۔والسلام سید عبدالحی ناظر اشاعت