خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 61 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 61

خطبات ناصر جلد سوم ۶۱ خطبہ جمعہ ۲۰ / مارچ ۱۹۷۰ء رسول اکرم صفات باری تعالیٰ کے مظہر اتم نور مجسم ، مُجدد اعظم معلم اعظم اور انسانیت کے محسن اعظم ہیں خطبه جمعه فرموده ۲۰ / مارچ ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ ، تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وعدہ کے مطابق کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوثر عطا ہوگا اُمت محمدیہ میں کروڑوں اربوں ایسے فدائی اور جاں نثار اور کامل متبع پیدا ہوئے جنہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے اپنے ظرف کے مطابق حقیقت محمدیہ کی معرفت عطا کی گئی تھی۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند کے طفیل ہم نے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم تجلیات روحانی مشاہدہ کیں اور ہماری جماعت بھی ان خادموں اور غلاموں میں سے ہے جن پر حقیقت محمدیہ منکشف ہوئی اور جنہیں مقام محمد کی معرفت عطا کی گئی اور وہ علی وجہ البصیرت ان باتوں پر قائم ہیں اول یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم صفات باری تعالیٰ کے مظہر اتم ہیں۔ہرنبی جو دنیا کی طرف مبعوث ہوا اور ہر وہ بزرگ متبع جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے اپنی عظمت اور جلال کو قائم کیا وہ اپنے اپنے ظرف کے مطابق مظہر صفات باری بنالیکن وہ ایک ہی تھے یعنی حضرت محمد مصطفیٰ خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ جنہوں نے پورے طور پر اپنے وجود میں ان صفات باری کو جذب کیا اور پھر اپنے وجود سے انہیں ظاہر کیا یعنی جن صفات کا تعلق اس عالمین