خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 50 of 586

خطباتِ ناصر (جلد3 ۔ 1970ء، 1971ء) — Page 50

خطبات ناصر جلد سوم خطبہ جمعہ ۶ / مارچ ۱۹۷۰ء کے تعلیمی ادارے قائم کئے گئے۔چھوٹے سکول بھی ہیں بڑے بھی ہیں کئی سیکنڈری سکول بھی ہیں۔ایک ایک ملک میں ہمارے بیبیوں سکول بھی کام کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہر لحاظ سے اس خدمت کو قبول کر کے اس کے بڑے اچھے نتائج پیدا کئے ہیں اور بعض جگہ اگر چہ حکومت تو عیسائیوں کی ہے لیکن وہ عیسائی حکومتیں بھی جماعت احمدیہ کی تعلیمی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور بڑی ممنون ہیں۔وہاں کے مسلمانوں کو تو اس سے بہت ہی فائدہ پہنچا ہے وہاں جو اساتذہ کام کر رہے ہیں اُن میں پاکستانی بھی ہیں اور مقامی بھی ہیں پاکستان سے جو اساتذہ کام کے لئے وہاں گئے ہیں ( الا مَا شَاءَ اللهُ ) بڑے اخلاص سے کام کرنے والے، بڑی محبت سے کام کرنے والے اور اپنی اس ذمہ داری کو سمجھنے والے ہیں کہ ہم استاد ہیں اور اسلام نے استاد کا ایک مقام قائم کیا ہے اُسے ایک عزت عطا کی ہے اور اس پر بڑی بھاری ذمہ داریاں عائد کی ہیں یہ سب ان کے سامنے ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو نباہتے اور اپنے رب اور اس کی مخلوق کی نگاہ میں عزت کو حاصل کرتے ہیں بعض استثناء ہیں لیکن استثناء پر حکم نہیں لگایا جاتا۔بڑی بھاری اکثریت اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتی اور ان کو ادا کر رہی ہے وہاں جو مقامی اساتذہ ہیں وہ بھی اچھا کام کرنے والے ہیں ان کے دل میں بھی یہ احساس بیدار ہے کہ ہماری قو میں دنیا کے تعلیمی میدان میں بہت پیچھے چھوڑ دی گئی ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کو تعلیم کے میدان میں تو دوسروں کے پہلو بہ پہلو لے جا کر کھڑا کر دیں۔کچھ ہمارے تعلیمی ادارے پاکستان میں ہیں اور ربوہ سے باہر ہیں۔ان کے متعلق مختلف اوقات میں مختلف رپورٹیں آتی رہتی ہیں بعض اچھا کام کر رہے ہیں بعض ایک وقت تک اچھا کام کرتے رہتے ہیں پھر کوئی خرابی پیدا ہو جاتی ہے بعض ایسے بھی ہیں جو مستقل طور پر بڑا اچھا کام کر رہے ہیں ان تعلیمی اداروں کو صحیح طور پر چلانے کی آخری ذمہ داری تو مرکز پر ہے۔باہر کے جوتعلیمی ادارے ہیں ان کی ذمہ داری بھی مرکز پر ہے تحریک جدید سے ان کا تعلق ہے۔تحریک جدید کا نظام کبھی غلطی بھی کر جاتا ہے لیکن عام طور پر وہ محنت اور توجہ اور ہوش کے ساتھ اور بیداری کے ساتھ اس عام نگرانی اور اساتذہ کے انتخاب وغیرہ کے متعلق جو ذمہ داری ہے